جنرل نیوز

نارائن پیٹ میں بی آر ایس کا احتجاجی دھرنا _ وزیر زراعت نرنجن ریڈی کی شرکت

نارائن پیٹ: 23 دسمبر (اردو لیکس) نارائن پیٹ رکن اسمبلی ایس راجیندر ریڈی نے کہا کہ مرکزی حکومت کسانوں کے خلاف امتیازی سلوک کی پالیسیاں اپنائے گی۔

کسانوں کے تئیں مرکزی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف بی آر ایس پارٹی کی قیادت میں جمعہ کو نارائن پیٹ ضلع مرکز میں نرسی ریڈی چوراہے پر ایک مہا دھرنا منعقد کیا گیا۔

اس احتجاجی اجلاس میں وزیر زراعت نرنجن ریڈی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع نارائن پیٹ پر رکن اسمبلی ایس راجیندر ریڈی نے کہاکہ مرکزی حکومت پر کسان مخالف پالیسیاں اپنانے کا الزام لگایا۔ انہوں نے مرکزی حکومت پر تعصب کا مظاہرہ کرنے کا الزام لگایا کیونکہ تلنگانہ کی ریاست حکومت کم وقت میں ترقی کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت رعیتو بندھو کے تحت کسانوں کو 58 ہزار کڑوڑ روپے دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ مرکزی حکومت جس طرح سے کام کر رہی ہے اس کے خلاف کسان اکٹھے ہو کر مرکزی حکومت کے خلاف لڑیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ آنے والے دنوں میں ملک میں بی آر ایس پارٹی مضبوط ہوگی اور پھر ملک میں سب خوش ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس پارٹی اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کام کررہی ہے کہ ریاست تلنگانہ میں نافذ فلاحی اسکیمات کو پورے ملک میں نافذ کیا جائے۔

 

اس رعیتو مہا دھرنے میں نارائن پیٹ ضلع سے وابستہ بی آر ایس پارٹی قائدین نے شرکت کی۔ بعد ازاں وزیر زراعت نرجن ریڈی نے نارائن پیٹ رکن اسمبلی ایس راجیندر ریڈی کے ہمراہ ایم ایل اے کیمپ آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب بھی کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button