تلنگانہ

تلنگانہ حکومت سب سے بدعنوان‌حکومت۔مرکزی ایجنسیز چندرشیکھر راو کی بدعنوانیوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ نریندرمودی: ویڈیو دیکھیں

ورنگل: وزیراعظم مودی نے تلگو زبان میں کہا کہ وہ تاریخی شہر ورنگل آکر خوش ہیں۔ مودی نے کہا کہ مرکز گزشتہ 9 سالوں سے تلنگانہ کی ترقی کے لئے انتھک محنت کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی میں تلنگانہ کا رول اہم ہے۔ ورنگل میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کے سی آر حکومت کو بدعنوان حکومت قرار دیا۔

 

 

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں بدعنوانی سے پاک کوئی پراجیکٹ نہیں ہے اور TSPSC اسکام کے بارے میں سب جانتے ہیں۔ مودی نے انکشاف کیا کہ مرکزی تحقیقاتی ایجنسیز کے سی آر کی بدعنوانیوں پر نظررکھے ہوئے ہے۔ مودی نے کہا کہ کانگریس کی بدعنوانی پورے ملک میں مشہور ہے اور بی آرایس کی بدعنوانی پوری ریاست میں مشہور ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں تلنگانہ میں بی آر ایس اور کانگریس کا صفایا ہوجائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button