نیشنل

مودی نے پیش کردیا استعفی۔این ڈی اے کا اجلاس

نئی دہلی۔ انتخابی نتائج کے بعد اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر این ڈی اے نے ایک مرتبہ پھر اقتدار پر آنے کے لیے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ آج مرکزی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں لوک سبھا تحلیل کرنے کی سفارش پیش کی گئی۔ کابینہ کے اجلاس کے بعد نریندر مودی نے کابینی وزراء کے ہمراہ صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو سے ملاقات کی اور انہیں مکتوب استعفیٰ پیش کر دیا۔

 

صدر جمہوریہ نے نئی حکومت کی تشکیل تک کابینہ سے اپنی ذمہ داری نبھانے کی خواہش کی۔ اسی دوران وزیراعظم نریندر مودی کی قیامگاہ پر این ڈی قائدین کا اجلاس منعقد ہوا جس میں نتیش کمار اور چندر بابو نائیڈو نے شرکت کی، حالانکہ دوپہر تک بھی نتیش کمار کے این ڈی اے کے اجلاس میں شرکت سے متعلق الجھن پائی جاتی تھی تاہم انہوں نے اجلاس میں شرکت کی۔ بی جے پی کی زیر قیادت این ڈی اے میں شامل جماعتوں کے قائدین نے

 

حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں نریندر مودی کو اپنا تائیدی مکتوب حوالے کر دیا۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جن جماعتوں کے سہارے نریندر مودی تشکیل حکومت کے منصوبہ میں ہیں ان جماعتوں کی جانب سے عہدوں کیلئے دباؤ بنایا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button