این آر آئی

ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں سفیر ہند برائے سعودی عرب مقرر ۔ وزارت خارجہ ہند

ریاض ۔ کے این واصف

 

ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں نئے سفیر ہند برائے سعودی عرب متعین کئے گئے ہین۔ وہ ۱۹۹۷ بیاچ کے IFS آفیسر ہین۔ میڈیکل ڈاکٹر سہیل اعجاز فی الحال لبنان مین ہندوستانی سفیر متعین ہین۔ وزارت خارجہ کے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق ڈاکٹر خاں جلد ہی اپنی نئی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

وزارت خارجہ ہند مین اپنی ۲۵ سالہ سروس مین ڈاکٹر خاں نے مصر، دمشق، انڈین قونصلیٹ جدہ، پاکستان، WANAمین سفارتی خدمات انجام دین۔ وہ وزارت خارجہ نئی دہلی مین بھی اہم عہدوں پر فائز رہے۔ ڈاکٹر خاں لبنان مین سفیر ہند مقرر ہونے سے قبل سفارت خانہ ہند ریاض مین نائب سفیر ( 2017-2019)کے عہدے پر فائز تھے۔ بیروت مین ان کی میعاد کے ختتام پر وہ ریاض مین متعین کئے گئے ہین۔

واضح رہے کہ اپریل ۲۰۲۲ مین ڈاکٹر اوصاف سعید کے دہلی تبادلہ کے بعد سے ریاض مین یہ عہدہ خالی تھا۔ یہ ایک اتفاق ہے کہ ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں بھی اپنے پیش رو (ڈاکٹر اوصاف سیعد) اس قبل دو مرتبہ سعودی عرب مین مختلف عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہین۔ اس لئے وہ یہان ہندوستانی کمیونٹی مین بہت مقبول ہین۔

متعلقہ خبریں

Back to top button