جنرل نیوز

ضلع نظام آباد میں مسلم اقلیت سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو سہ ماہی مدت کے پیشہ ورانہ روزگار سے مربوط مختلف کورس کے لئے درخواستیں مطلوب

ضلع نظام آباد میں مسلم اقلیت سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو سہ ماہی مدت کے پیشہ ورانہ روزگار سے مربوط مختلف کورس کے لئے درخواستیں مطلوب

 

نظام آباد 22/(اردو لیکس) تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹیز فینانس کارپوریشن کی جانب سے ضلع نظام آباد میں مسلم اقلیت سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو مختلف پیشہ وارانہ روزگار سے مربوط سہ ماہی کورس میں داخلو ں کے لئے درخواستیں مطلوب ہیں ڈسٹرکٹ میناریٹیز ویلفیئر آفیسر ڈی رمیش نے اپنے جاری کردہ ایک صحافتی اعلامیہ میں بتایا کہ ان کورس جن میں(1 )پی جی ڈی سی اے تعلیمی قابلیت میٹرک/انٹر( 2) ٹیلرنگ ،ایمباڈیری، زیگ زاگ (3) ،مہندی ڈیزائننگ ، تعلیمی قابلیت میٹرک (4) پرائمری ٹیچر ٹریننگ تعلیمی قابلیت انٹر/ ڈگری رکھنے والے جنکی عمر 18تا 35 سال کے درمیان ہو درخواست دینے کے اہل ہیں شہر ی علاقہ کے لئے دو لاکھ آور دیہی علاقے کے لئے ایک لاکھ پچاس ہزار سالانہ آمدنی رکھی گئی ہے تمام چار کورسز میں ہر ایک کورس کے لئے( 30) نشستیں مختص کی گئی ہے دلچسپی رکھنے والے امیدوار اپنی درخواست ڈسٹرکٹ میناریٹیز ویلفیئر آفیسر نظام آباد جدید کلکٹریٹ کامپلیکس سکنڈ فلور نظام آباد یا بیت المال کے دفتر واقع آٹو نگر نظام آباد پر 25فروری راست طور پر داخل کرسکتے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button