انٹر نیشنل

طاق راتیں۔ مسجد الحرام، مسجد نبوی اور اطراف کی سڑکیں نمازیوں سے بھر گئیں 

ریاض ۔ کے این واصف

حرمین شریفین میں عشاء کی نماز اور ترویح میں زائرین کی ریکارڈ تعداد۔ صفیں سڑکوں تک نکل آئیں۔ طاق راتوں میں روح پرور منظر

مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ منورہ میں رمضان المبارک کے آخری عشرے کی 25 ویں شب گزارنے کے لیے لاکھوں فرزندان اسلام جمع ہیں جہاں انہوں نے تہجد کی نماز اور دعا میں شرکت کی۔سرکاری خبررساں “ایس پی اے” کے مطابق مسجد الحرام کے اندرونی اور بیرونی صحن لوگوں سے بھر گئے جبکہ تراویح اور تہجد کی نماز کے لیے صفیں سڑکوں تک پہنچ گئیں۔

 

انتظامیہ کی جانب سے کراوڈ کو کنٹرول کرنے کے لیے آمد ورفت کے راستوں کو جدا کردیا گیا ہے تاکہ ازدھام کا ٹکراو نہ ہو اور چلنے والوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ادارہ امن عامہ نے اضافی اہلکاروں کو بھی مسجد الحرام کے اطراف میں تعینات کیا تھا جو صحنوں میں ڈیرہ ڈالنے والوں کو وہاں سے ہٹاتے ہیں تاکہ راہداریوں کو خالی رکھا جائے۔

 

مسجد الحرام کے اطراف میں ٹریفک کو رواں رکھنے کےلیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے۔ ٹریفک اہلکار کسی گاڑی کو زیادہ دیر تک کھڑے ہونے کی اجازت نہیں دیتے۔دوسری جانب مسجد نبوی میں بھی لاکھوں افراد 25 ویں شب کی خصوصی دعا میں شرکت کےلیے مغرب کے فوری بعد سے ہی پہنچنا شروع ہو گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button