جنرل نیوز

قدیم کلکٹریٹ نظام آباد مسجد کی وقف اراضی حوالے کرنے کا حکومت سے مطالبہ . سابقہ صدر ضلع وقف کمیٹی ماجد خان – شیخ حسین ۔ سید قیصر کی مشترکہ صحافتی کانفرنس 

قدیم کلکٹریٹ نظام آباد مسجد کی وقف اراضی حوالے کرنے کا حکومت سے مطالبہ . سابقہ صدر ضلع وقف کمیٹی ماجد خان – شیخ حسین ۔ سید قیصر کی مشترکہ صحافتی کانفرنس

 

نظام آباد 17ستمبر (اردو لیکس ) ریاستی وقف بورڈ گرٹ میں درج قدیم کلکٹریٹ نظام آباد اندرون احاطہ میں واقع مسجدکی(230) مربع گزاراضی جس کا گزٹ نمبر 24644 ہے اس اراضی کے حقیقی مالک ریاستی وقف بورڈ کو حوالے کرنے کا چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ۔ نظام آباد ضلع سے تعلق رکھنے والے ریاستی وزیر پر شانت ریڈی اور نظام آباد اربن یم یل اے مسٹر بیگا لا گیش گپتا سے سابقہ صدر ضلع وقف کمیٹی نظام آباد محمد ماجد خان – شیخ حسین ۔ سید قیصر نے پر زور مطالبہ کیا ۔ اور کہا کہ حصول انصاف اور مسجد کی جگہ حاصل کرنے کیلئے نہ صرف قانونی لڑائی لڑی جائے گی بلکہ سیاسی سطح پر بھی جد و جہد کی جائے گی ۔ سابقہ صدر ضلع وقف کمیٹی نظام آباد محمد ماجد خان – شیخ حسین – سید قیصر آج نظام آباد پر نہیں کلب میں منعقدہ صحافتی کانفرنس مخاطب تھے کہا کہ قدیم کلکٹریٹ نظام آباد کے اندرون احاطہ میں واقع قدیم مسجد کا سرکاری ریکارڈ 1955 ء سروے کے تحت درج اوقاف ہے ۔ اس مسجد کی اراضی پر اکٹرا بھون تعمیر کر دیا گیا جس کے خلاف متعدد مرتبہ حکومت وقت اور ضلع انتظامیہ سے نمائندگیاں کی جاتی رہی ہیں۔

 

سال 2012 ء میں وقف بورڈ چیف ایگزیکٹو آفیسر۔ وقف بورڈ سروے ٹیم اور نظام آباد تحصیلدار نے ملکر مشترکہ طور پر اس مسجد کی اراضی و جگہ کا سروے بھی کیا تھا انہوں نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں جدید انٹیگریٹڈ کلکٹریٹ کامپلکس کی وسیع عمارت بمقام بائی پاس روڈ نظام آباد کی تعمیر ہو چکی ہے اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے جدید کلکٹریٹ کا افتتاح بھی کر چکے ہیں ۔ قدیم کلکٹریٹ میں واقع تمام دفا تر جدید کلکٹریٹ میں منتقل ہو چکے ہیں قدیم مسجد کے مقام پر تعمیر کی گئی عمارت مکمل خالی ہو چکی ہے لہذا قدیم مسجد احاطہ اندرون قدیم کلکٹریٹ کے متولی ضلع کلکٹر تھے مسجد کی جگہ خالی ہو جانے کے پیش نظر چیف منسٹر اور ضلع کلکٹر کو چاہیے کہ مسجد کی جگہ ( 230) مربع گز ریاستی وقف بورڈ و مسلمانوں کے حوالے کرتے ہوئے حق و انصاف کے تقاضوں کو پورا کریں اور وقف ایکٹ 1995ء کے تحت قدیم مسجد کی اراضی نظام آباد وقف انسپکٹر کے حوالے کر دیں ۔ انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ مسجد کی اراضی کے حصول کیلئے بلا تفریق تمام علمائے اکرام و دینی و ملی مذہبی و سماجی جماعتوں و تنظموں کے ساتھ ملکر متحدہ طور پر جدوجہد کریں گے ۔

 

انہوں نے کہا کہ ریاستی وقف بورڈ چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے گزشتہ دو سال قبل 22 /اکٹوبر 2020 ء کو نظام آباد ضلع کلکٹر کے نام مسجد کی اراضی حوالے کرنے کیلئے مکتوب بھی بھیج چکے ہیں ۔ اس صحافتی کانفرنس میں شہر ان نعیم – سید اصغر علی – ایوب احمد قریشی – محمد جا وید – بھی موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button