نیشنل

گجرات کا موڈھیرا ملک کا پہلا مکمل شمسی توانائی والا گاوں

نئی دہلی _ 9 اکتوبر ( اردولیکس) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان شمسی توانائی کے استعمال کی طرف ایک قدم آگے بڑھ گیا ہے۔ مودی  جنہوں نے آج گجرات کا دورہ کیا، 14,600 کروڑ کے مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے موڈھیرا گاؤں کو 24 گھنٹے شمسی توانائی کے گاؤں کا اعلان کیا۔ اس کے ساتھ ہی گجرات کا موڈھیرا گاؤں ملک کا پہلا مکمل شمسی توانائی کے استعمال والا گاوں بن گیا ۔

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اب تک موڈھیرا گاؤں صرف سوریا دیو مندر کے لیے مشہور تھا۔ 21ویں صدی تک ہم اپنی توانائی کے لیے درکار برقی پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ موڈھیرا اور مہسنا  کے ساتھ ساتھ شمالی گجرات کو ایک نئی طاقت ملی ہے۔ مودی نے کہا کہ برقی، پانی، سڑک، ریل، ڈیری، اسکل ڈیولپمنٹ اور صحت کی دیکھ بھال سے متعلق کئی منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ سولار سے اپنی برقی خود بنا سکیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button