تلنگانہ

ڈاکٹر شراون بی جے پی میں شامل _ کہا گھر واپس ہوکر خوشی ہورہی ہے

نئی دہلی _ 7 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ کانگریس کے سابق لیڈر ڈاکٹر شراون بی جے پی میں شامل ہوگئے۔ انہوں نے دہلی میں پارٹی کے ریاستی امور کے انچارج ترون چگ کی موجودگی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔  شراون اپنے کئی حامیوں کے ساتھ بی جے پی میں شامل ہو گئے۔ ترون چُگ نے ڈاکٹر شراون کو پارٹی کی رکنیت دی۔ مرکزی وزیر کشن ریڈی اور وویک وینکٹ سوامی نے  شراون کو پارٹی کھنڈوا پہنا کر پارٹی میں مدعو کیا۔ ویوک وینکٹ سوامی، ایم پی لکشمن اور مرلی دھر راؤ بی جے پی نیشنل ورکنگ کمیٹی کے ارکان نے اس تقریب میں شرکت کی۔ ترون چُگ نے کہا کہ آج بہت خوشی کا دن ہے۔ تلنگانہ میں سینئر لیڈر  شراون نے  ان کے ساتھ ان کے کچھ حامی بی جے پی میں شامل ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ تلنگانہ میں بی جے پی کی ترقی کے لئے دن رات محنت کریں گے۔

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شراون نے کہا کہ وہ نریندر مودی اور بی جے پی کے ترقیاتی پروگراموں کو ریاست بھر کے عوام تک لے جانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے پارٹی میں مدعو کرنے پر ترون چگ، کشن ریڈی، وویک وینکٹاسوامی، مرلی دھر راؤ اور لکشمن کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ  طالب علمی کے دور میں اے بی وی پی میں کام کیا تھا. اب وہ گھر آکر کافی  خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے 60,000 کروڑ کے قرض کو تین لاکھ کروڑ تک پہنچانے کا سہرا کے سی آر کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں آبپاشی کا ایک بھی پراجیکٹ مکمل نہیں ہوا ہے۔ 30 ہزار کروڑ کے کالیشورم پروجیکٹ کو بڑھا کر 1 لاکھ 15 ہزار کروڑ کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button