انٹر نیشنل

اسرائیلی حملے میں اب تک 28 افراد جاں بحق _ 6 چھوٹے بچے بھی شامل _ غزہ پر دو دن میں 400 ریاکٹس برسائے گئے

حیدرآباد _ 7 اگست ( اردولیکس ڈیسک) غزہ پٹی پر اسرائیلی حملے جاری ہیں۔ ان حملوں میں فلسطین اسلامک جہاد (PIJ) گروپ سے تعلق رکھنے والے  لیڈروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ جس کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ اب تک کل 28 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ان میں پی آئی جے کے دو اہم لیڈروں خالد منصور اور تیسیر جباری بھی شامل ہیں۔ ان حملوں میں 6  بچے جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ جمعہ سے اب تک غزہ پر اسرائیل پر 400 سے زائد راکٹ اور مارٹر گولے داغے جا چکے ہیں۔ اسرائیلی حکام نے انکشاف کیا کہ یہ کارروائی PIG کی جانب سے شدید خطرے کی وجہ سے کی گئی۔

 

اسرائیلی فوج نے یہ کارروائی بریکنگ ڈاؤن کے نام پر کی۔ یہ ایک ہفتے سے زیادہ جاری رہنے کی توقع ہے۔  ہفتے کے روز آپریشن میں رفح میں پی آئی جے کے سینئر رہنما خالد منصور کے گھر کو تباہ کر دیا گیا۔ ماضی میں خالد اسرائیلی فورسز کی طرف سے انھیں مارنے کی پانچ کوششوں کے بعد وہ  فرار ہوگئے تھے ۔ تازہ ترین حملے میں وہ اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں جاں بحق ہوگئے۔

مئی 2021 کے مہینے کے بعد اسرائیل اور غزہ کے درمیان پیش آنے والے یہ سب سے پرتشدد واقعات ہیں۔ تشدد میں 200 فلسطینی جاں بحق اور 12 سے زیادہ اسرائیلی ہلاک ہوگئے تھے

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button