انٹر نیشنل

“۷۷ ویں جشن آزادی ہند” پر ریاض میں “ یاد رفیع” پروگرام

ریاض ۔ کے این واصف

ہندوستانی تارکین وطن اپنے قومی دن کے حوالے سے مختلف ثقافتی پروگرامز کا اہتمام کرتے ہیں۔ اسی سلسلہ میں ہفتہ کے اختتام پر یہاں “یاد رفیع” کے عنوان سے موسقی کا پروگرام پیش کیا گیا۔ جس کا اہتمام ڈاکٹر محمد ادریس، میڈیکل کنسلٹنٹ الشفاء کلینک نے کیا تھا۔

 

 

ڈاکٹر اشرف علی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ منیجمنٹ کنسلٹنٹ، استاد، ادیب، شاعر، جید مقرر و سابق پرنسپل دکن کالج آف مینجمنٹ پروفیسر محمد مسعود احمد جو ان دنوں سعودی عرب کے دورے پر ہیں نے اس پروگرام میں بحیثیت مہمان اعزازی شرکت کی۔

 

 

اس تقریب کے دیگر اہم شرکاء میں سینئر جیالوجسٹ و ایریا ڈائریکٹر ٹوسٹ ماسٹرز کلب مرزا ظہیر بیگ، چیرمین آل انڈیا اسٹیرنگ کمیٹی محمد ضیغم خاں شامل تھے۔ ساز و آواز کی اس رنگارنگ محفل مین جن فنکارون نے اپنی آواز کا جادو جگایا ان مین معروف سنگر عبدالرحیم، نیتو جوائے، الطاف، جلیل، اشونی، لینٹ وغیرہ نے محمد رفیع کے گیت اور دو گانے پیش کئے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی وغیرہ نے کیک کاٹا۔ مرزا ظہیر بیگ نے فنکاروں کو تحائف پیش کئے۔ معروف آنئکر نعیم عبدالقیوم نے دلچسپ انداز مین نظامت کی۔

 

 

الماس رسٹورنٹ کے آڈیٹوریم مین منعقد اس پروگرام مین ریاض کی مختلف تنظیمون کے نمائیندون اور موسقی کے دلدادہ ہندوستانیون کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button