نیشنل

لڑکیوں نے اسکول میں ہی ہیڈ ماسٹر کی لاٹھیوں سے کردی پٹائی _ ویڈیو دیکھیں

بنگلورو _ 15 دسمبر ( اردولیکس ڈیسک) ایک سرکاری ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹر کو  لڑکیوں نے اسکول میں ہی لاٹھیوں سے پیٹ دیا ۔ ان لڑکیوں نے ہیڈ ماسٹر کو ایک طالبہ کے ساتھ بدسلوکی کا سبق سکھایا۔ یہ واقعہ کرناٹک کے سری رنگا پٹنم میں پیش آیا۔ کٹاری گاؤں کے ایک سرکاری ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹر نے ہاسٹل کی لڑکی کے ساتھ بدتمیزی کی۔ لڑکی نے روتے ہوئے یہ بات دوسری لڑکیوں کو بتائی۔ جس پر برہم  باقی لڑکیوں نے لاٹھیوں کے ساتھ ہیڈ ماسٹر کے کمرے میں چلے گئے۔ اور مارپیٹ شروع کردی۔

 

اس دوران کچھ اساتذہ اور عملے نے لڑکیوں کو منشتر کرنے کی کوشش کی۔ تاہم وہ پیچھے نہیں ہٹے۔ اسی دوران ہیڈ ماسٹر لڑکیوں کی برہمی سے بچنے کے لئے کلاس روم میں داخل ہو کر  دروازہ بند کرنے کی کوشش کی۔ لڑکیوں نے اس کا تعاقب کیا اور دروازے دھکیل کر اندر داخل ہوئے اور وہاں بھی پٹائی کی ۔

 

دوسری جانب اسکول کے بعض اساتذہ نے پولیس کو اس بات کی اطلاع دی۔ طالبات نے شکایت کی کہ ہیڈ ماسٹر نے کئی لڑکیوں کو ہراساں کیا۔ پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔ POCSO ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ اس دوران لڑکیوں کے ہیڈ ماسٹر کو لاٹھیوں سے مارنے کی ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button