عراق میں طاقتوربم دھماکہ 64 افراد ہلاک 80 سے زائد زخمی

بغداد کے دارالحکومت عراق میں آج کئےگئے طاقتوربم دھماکہ میں قریب 64 افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے۔ معلوم ہوا ہےکہ صدرسٹی کی مارکیٹ میں ایک پارک کی ہوئی کار میں دھماکہ ہوا۔ جس وقت یہ دھماکہ ہوا شہریوں کی کثیر تعداد وہاں موجود تھی بازار کھچاکھچ بھرا ہوا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ خواتین کی بہت زیادہ تعداد وہاں موجود تھی۔ مرنے والوں میں زیادہ تر خواتین شامل ہیں۔ اس دوران داعش نے حملہ کی زمہ داری قبول کرلی ہے۔