نیشنل

پنجاب میں دودھ کے پلانٹ میں زہریلی گیس لیک ہونے سے 11 افراد کی موت

نئی دہلی _ 30 اپریل (اردولیکس) پنجاب کے شہر لدھیانہ میں گیس لیک ہونے کی وجہ سے 11 افراد کی موت ہوگئی۔ لدھیانہ کے گیاس پورہ علاقہ کے گوئل دودھ پلانٹ میں زہریلی گیس کا اخراج   اتوار کی صبح پیش آیا۔ اس واقعہ میں گیارہ افراد کی موت ہو گئی اور 12 دیگر کو ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ متاثرین کو ہاسپٹل لے جایا گیا ہے۔ واقعہ سے مقامی لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

ساڑھے سات بجے کے قریب گیارس پورہ میں ایک رہائشی عمارت میں گیس کا اخراج ہوا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ موقع پر پہنچ گئیں۔ فائر ڈپارٹمنٹ کی مدد سے بے ہوش لوگوں کو ایمبولینس میں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ پولیس نے احتیاطی تدابیر کے طور پر ایک کلومیٹر تک کے علاقے کو سیل کر دیا ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

گیس لیکیج کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے، این ڈی آر ایف کی ٹیم ریسکیو آپریشن کے لیے موقع پر پہنچ گئی ہے اور فائر اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ پنجاب کے چیف منسٹر بھگونت مان نے اس واقعہ کے بارے میں ٹویٹ کیا۔ اور اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button