جنرل نیوز

جماعت اسلامی اوٹکور کی کیڈر میٹنگ کا انعقاد

اوٹکور : اوٹکور مستقر میں مدرسہ فیض الھدی میں جماعت اسلامی اوٹکور کی جانب سے ایک ”کیڈر میٹنگ ” منعقد کی گٸی۔جس میں مہمان خصوصی کے طور پر جناب سید عزیز محی الدین صاحب مرکزی سکریٹری توسیع و استحکام جماعت اسلامی ہند نے شرکت کی۔ انھوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ہند اپنے مقصد کے حصول کے لیے کام کو مزید وسعت دینی کی ضرورت ہے ۔ اس وقت مسلمانوں میں جو ڈر اور خوف کے ماحول پیدا کیا جارہا ہے اس مایوسی سے مسلمانوں کو نکال کر ان کے اندر ہمت اور حوصلہ پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔ جماعت کے پیغام کو عام مسلمانوں کے سامنے پیش کرنے اور ان کو جماعت اسلامی کے مقاصد سے جوڑنے کی کوشش کریں۔ مزید کہا کہ جماعت کے ارکان و کارکنان کی تربیت و استحکام اور اپنی صلاحیتوں کے ذریعے مسلمانوں کی اصلاح اور ایک بہتر سماج بنانے کی کوشش کریں ۔ جناب ریاض الدین صاحب حلقہ سیکریٹری توسیع و استحکام جماعت اسلامی ہند تلنگانہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جماعت کے افراد اپنی تربیت و اصلاح کی کوشش کریں اور اسلام کے خلاف غلط فہمیاں پھیلا رہی ہے ان کو دور کرنے کی کوشش کریں۔ مسلمانوں کی اصلاح و تربیت اور ان کو اسلام کی تعلیمات اور زندگی کا مقصد و آخرت میں کامیابی حاصل کا شعور بیدار کریں۔ اس موقع پر زینت سلائی سنڑ اوٹکور جو اسی سال 2022 جنوری 22 میں آغاز ہوا تھا ۔ سلائی کا کورس مکمل کرنے والی 7 لڑکیوں کو سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔

اس موقع پر ناظم ضلع مجاہد صدیقی،جناب احمد خان یوسف زٸی،ارشد فیصل، امیر مقامی جناب منصور علی صاحب،جناب عبدالخالق صاحب کلوال،محبوب علی صاحب، ڈاکٹر لیاقت علی صاحب کےعلاوہ ارکان و کارکنان کی کثیر تعداد شریک تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button