سکندرآباد اور گوہاٹی کے درمیان 8 خصوصی ٹرینیں

ساوتھ سنٹرل ریلوے نے موسم گرما کے پیش نظر مسافرین کے ہجوم کو کم کرنے کے مقصد سے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔ اس سلسلہ میں خصوصی ٹرینیں چلائی جارہی ہیں۔ سکندرآباد اور گوہاٹی کے درمیان آٹھ خصوصی ٹرینیں چلائی جائینگی۔ یہ خصوصی ٹرین جون کے مہینہ میں ہر جمعہ سکندرآباد ریلوے اسٹیشن سے صبح ساڑھے سات بجے روانہ ہوگی اور اتوار کے دن آٹھ بجکر چالیس منٹ پر گوہاٹی پہنچے گی۔ گوہاٹی سے ہر پیر کی صبح 6 بجکر15 منٹ پر روانہ ہونے والی یہ ٹرین چہارشنبہ کے دن 9بجکر15منٹ پر سکندرآباد پہنچے گی۔