تلنگانہ

رکن کونسل کویتا کا خودکشی کرنے والی ڈاکٹر پریتی کے والدین کے نام جذباتی مکتوب

حیدرآباد28/فروری (اردو لیکس) رکن تلنگانہ قانون ساز کونسل کلواکنٹلہ کویتا نے ڈاکٹر پریتی کے والدین کو ایک جذباتی مکتوب روانہ کیاجس نے ریگنگ اور سینئرز کی ہراسانی کی وجہ سے خودکشی کرلی ۔ بی آر ایس قائد نے بتایا کہ ڈاکٹر پریتی کے انتقال کی خبر سن کر انہیں بہت تکلیف پہنچی ہے ۔ انہوں نے خط میں لکھا کہ وہ پچھلے تین دنوں سے ڈاکٹر پریتی کی صحتیابی کے لئے دعا گو تھیں۔

 

انہوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ پریتی کے ساتھ ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ۔ پریتی کی خواہش تھی کہ وہ ڈاکٹر کی حیثیت سے معاشرے کی خدمت کرے ۔ انہوں نے لکھا کہ معاشرہ ایک اچھے ڈاکٹر سے محروم ہوگیا ہے۔

 

کویتا نے پریتی کے والدین کو تسلی دیتے ہوئے بتایا کہ کسی بھی والدین کے لئے یہ مشکل ہے کہ وہ اس طرح کے گہرے غم سے باہر نکلیں ۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے خاندان کوریاستی حکومت اور بی آر ایس پارٹی کی جانب سے مکمل تعاون رہیگا ۔ رکن کونسل نے کہا کہ ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ ریاستی حکومت پریتی کی موت کے ذمہ دار مجرموں کو نہیں بخشے گی ۔ کے سی آر حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے سخت کارروائی کرے گی کہ ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔
دختر وزیراعلیٰ نے بتایا کہ پوری ریاست کے عوام آپ کے ساتھ ہیں اور میں دعا کرتی ہوں کہ پریتی کی روح کو سکون ملے اور آپ کو اس غم سے نکلنے کی ہمت عطا ہو ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button