جنرل نیوز

آج پیر کو وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا دورہ عادل آباد ۔ پارلیمانی انتخابی مہم میں لیں گے حصہ

عادل آباد۔22/اپریل(اردو لیکس)ریونت ریڈی دوسری بار بطورِ چیف منسٹر عادل آباد آنے والے ہیں۔پارلیمانی انتخابی مہم کے ایک حصے کے طور پر، وہ آج 22 اپریل بروز پیر، ایم پی امیدوار آترم سوگنا کی انتخابی مہم بعنوان جنا جتارا نامی مہا سبھا میں شرکت کریں گے

 

۔اطلاع کے مطابق  امیدوار کی جانب سے پرچہ نامزدگی کا دوسرا سیٹ کلکٹریٹ میں قائم آر او آفس جا کر بعد جلسہ داخل کیا جائے گا۔ قبل ازیں وہ مستقر کے ڈائٹ کالج گراونڈ میں منعقد جلسہ عام میں شرکت کریں گے۔اس جلسے کے انتظامات پہلے ہی زوروں سے جاری ہیں۔پارلیمنٹ کے سات حلقوں سے بڑی تعداد میں لوگوں کے آنے کا امکان ہے

 

۔اس کے لیے ضلع اسمبلی انچارج اور سرکردہ قائدین محنت کر رہے ہیں۔چلچلاتی دھوپ کو مدنظر رکھتے ہوئے جرمن ٹیکنالوجی کے ٹینٹ لگایا گیا۔بیٹھنے کے لیے کرسیاں فراہم کی گئیں۔اس بڑے جلسہ عام کے پلیٹ فارم پر بیٹھنے والے اہم رہنماؤں کی فہرست تیار کر لی گئی ہے

 

۔باقی پارٹی قائدین کے لیے وی وی آئی پی اور وی آئی پی گیلریاں قائم کر دی گئی ہیں، وزیراعلیٰ آئندہ پارلیمانی انتخابات میں اپنائی جانے والی حکمت عملی اور فیلڈ لیول پر کیے جانے والے کام کے بارے میں رہنمائی کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button