نیشنل

کرناٹک انتخابات کے نتائج : بی جے پی کے 11 وزراء پیچھے _ کانگریس میں شامل ہونے والے دو وزراء آگے

بنگلورو _ 13 مئی ( اردولیکس ڈیسک) کرناٹک اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ ووٹروں نے بدعنوان  بی جے پی حکومت کو جھٹکا دیا ہے ۔ پہلے راؤنڈ کے اختتام پر کانگریس پارٹی کی برتری برقرار ہے۔ چیف منسٹر بسواراج بومائی کی کابینہ کے 11  وزراء پیچھے رہ گئے ہیں۔ وزراء سی ٹی روی، اشوک، سومنا، سدھاکر، گلی سریرامولو اور جارکولی کے علاوہ دیگر وزراء کانگریس امیدواروں سے پیچھے چل رہے ہیں ۔ تاہم، بی جے پی سے کانگریس پارٹی میں شامل ہونے  والے وزراء، سوادی اور جگدیش شیٹر  آگے چل رہے  ہیں۔

جہاں بی جے پی کے امیدوار بنگلورو اور ساحلی کرناٹک میں آگے ہیں، وہیں کانگریس پارٹی وسطی کرناٹک، حیدرآباد کرناٹک، شمالی کرناٹک اور میسور علاقوں میں آگے ہے۔ میسور ریجن میں جے ڈی ایس بی جے پی پر 9 سیٹوں پر آگے ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button