نیشنل

اور جب عوامی جلسہ میں اسٹیج پر راہول گاندھی نے پرینکا کو بوسہ لیا ۔۔۔۔۔ ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی _ 3 دسمبر ( اردولیکس) کانگریس لیڈر راہول گاندھی  کی ’بھارت جوڑو یاترا‘  آج دوبارہ شروع ہوئی۔ آج یاترا دہلی کی سرحد سے اترپردیش کے غازی آباد کے لونی میں داخل ہوئی۔ اس دوران پرینکا گاندھی نے اتر پردیش میں بھارت جوڑو یاترا کا خیر مقدم کیا اور راہول گاندھی کو جنگجو قرار دیا۔

 

یاترا کا خیر مقدم کرنے کے لئے منعقدہ جلسہ عام میں اسٹیج پر راہول گاندھی نے  پرینکا گاندھی کے ساتھ کافی محبت دکھائی۔ایک موقع پر راہول گاندھی نے اپنی چھوٹی بہن پرینکا گاندھی کو بوسہ بھی لیا اور  بہن کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر کچھ کہا۔ دو سال چھوٹی بہن پرینکا گاندھی واڈرا مسکرائی۔ اس کے بعد، راہول گاندھی اپنی بہن پرینکا کو اپنے قریب کھینچتے ہوئے  ان کے گالوں پر بوسہ لیا جس کے بعد دونوں کچھ لمحے تک ہنستے رہے ۔پرینکا گاندھی واڈرا اپنے بھائی کی عوامی محبت کے اظہار سے تھوڑی شرمندہ نظر آئیں،

متعلقہ خبریں

Back to top button