جنرل نیوز

نارائن پیٹ میں 6 نومبر کو چیف منسٹر چندرشیکھرراو کا جلسہ عام

نارائن پیٹ: 5 نومبر (اردو لیکس) محمد محمود انصاری صدر اقلیتی سیل بی آر ایس پارٹی کی اطلاع کے بموجب بتاریخ 6 نومبر بروز پیر بوقت 3 بجے دن نارائن پیٹ ٹاؤن کے منی اسٹیڈیم گروانڈ میں پرجا آشیرواد سبھا ( انتخابی جلسہ عام ) منعقد ہوگا۔ جسکی صدارت بی آر ایس پارٹی امیدوار حلقہ اسمبلی نارائن پیٹ *ایس راجندر ریڈی* صاحب کریں گے۔ جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے چیف منسٹر تلنگانہ *چندراشیکھر راو* صاحب شرکت کرتے ہوئے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

آپ تمام بی آر ایس پارٹی سے وابستہ قائدین سے شرکت کرتے ہوئے جلسہ عام کو کامیاب بنانے کی اپیل کی گی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button