ایجوکیشن

محبوب نگر کے میناریٹی ووکیشنل جونیر کالج گلز 2 کی 16 طالبات ، انٹرشپ پروگرام کے لئے آندھراپردیش روآنہ

محبوب نگر: 15 اکتوبر (اردو لیکس) حکومت تلنگانہ کی جانب سے چلائے جارہے میناریٹی ریسڈینشیل اسکولس کے طلباء اپنی ایک پہچان بنا رہے ہیں۔ اس ضمن میں تلنگانہ اقلیتی اقامتی ادارہ جات سے 12 کالج چلائے جارہے اور اس ضمن میں محبوب نگر ووکیشنل کالج کے طلباء وجئے نگرم جارہے ہیں۔سکریٹری ٹمریز شفیع اللہ ان اسکولس و کالجس کی راست طور پر نگرانی کرتے ہیں۔ حکومت تلنگانہ نے جو تعلیم کا جال بچھایا ہے وہ قابل ستائش اقدام ہے۔ اس سلسلہ میں محبوب نگر کے میناریٹی ویکشینل جونیر کالج گلز 2 کی 16 طالبات جو ایک ماہی انٹرشپ پروگرام جو آندھراپردیش کے وجئے نگرم یونیورسٹی میں منعقد ہونے والا ہے ۔

 

جس میں یہ طلباء حصہ لیں گے۔ ان طالبات کی آندھراپردیش روانگی کے ضمن میں ایک تقریب گلز 2 جونئیر کالج میں منعقد ہوئی۔ جسکی صدارت مقامی ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسر نے کی۔ جبکہ نگرانی خواجہ جمیل احمد آر ایل سی ٹمریز آفیسر نے کی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے پرائیم منسٹر پندرہ نکاتی پروگرام کے ارکان یوسف بن ناصر’ زرینہ بیگم’ محمد انور ضلع کوآپشن ممبر’ محمد سلطان ٹی آر ایس لیڈر نے شرکت کی۔ اس موقع پر مہمان حضرات نے اس انٹرشپ پروگرام میں حصہ لینے والی طالبات کو نوٹ بکس’ پن ودیگر اشیاء تقسیم کے۔ اور انکی ہمت افزائی فرمائی ۔اس موقع پر کالج پرنسپل سری دیوی و اسٹاف ودیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button