تلنگانہ

بی آر ایس کا تیسری میعاد کے لئے اقتدار میں آنا یقینی _ چیرمین حج کمیٹی محمد سلیم

حیدرآباد _ بی آر ایس کے سینر لیڈر و حج کمیٹی صدر نشین الحاج محمد سلیم نے نے کہا ہے کہ بی آر ایس دوبارہ اقتدار حاصل کرے گی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کیلئے سینے میں تڑپتا دل رکھنے والی شخصیت کانام کے سی آر ‘ ہے کانگریس کے وعدہ دھوکہ اورفریب سے کم نہیں ہیں ‘ محض 9 سال میں حیدرآباد کو سنگا پور اور پیرس کے طرح بنانے کاسہرا صرف کے سی آر کے سر جاتا ہے ‘ تلنگانہ کے مسلمانوں کو کے سی آر پر پورا بھروسہ ہے وہ کسی دھوکے یافریب میں آنے والے نہیں ہیں۔

 

سابق ایم ایل سی اور حج کمیٹی صدر نشین الحاج محمد سلیم نے پارٹی قائدین عبدالمقیت چندہ اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جس طرح طغیانی کے وقت حیدرآباد کی عوام کوپانی کا خوف دلاکرلوگوں کے گھروں لوٹ مار اور چوری کی گئی تھی اسی طرح کانگریس اقتدار میں آنے کی بات کی جارہی ہے ۔ الحاج محمد سلیم نے کہاکہ سارے ملک میں کے سی آر ایک واحد لیڈر ہیں جس کی سوچ اور عمل دونوں سکیولر ہیں۔کے سی آر کی دور اندیش اور سکیولر سوچ کانتیجہ ہے کہ آج تلنگانہ میں17ہزار ائمہ و موذنین کو اعزازیہ دیاجارہا ہے ۔ ملک بھر میں اس کی مثال نہیں ملتی ‘ یہاں تک کہ ان ریاستوں میں ایسی مثال نہیں ملتی جہاں پر کانگریس اقتدار میں ہے۔

 

الحاج محمد سلیم نے کہاکہ کے جی سے پی تک کی مفت تعلیم کے وعدے کو عملی جامعہ پہنانے کے سی آر نے تلنگانہ بھر میں تعلیمی اداروں کا جال بچھادیا۔ انہوں نے کہاکہ اقامتی اسکولوں میں آج لاکھوں بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں اور کئی فلاحی اسکیمات ہیں جن سے مسلمان استفادہ کر رہے ہیں۔ الحاج محمد سلیم نے کہاکہ سکریٹریٹ کی مسجد کی تعمیر کا وعدہ پورا کرنے والے کے سی آر کی حکومت میں تلنگانہ کے اندر سات ایسی مساجد تھے جو مقفل تھیں اور جنگلی جانوروں کی آماجگاہ بن گئے تھے مگرآج ان مساجد کو دوبارہ کھول کر وہاں باضابطہ نماز کا اہتمام کیاجارہا ہے ۔12  فیصدتحفظات کے متعلق سوال کے جواب میںالحاج محمد سلیم نے کہاکہ قانونی ماہرین سے رائے طلب کی جارہی ہے اور مرکز میں بھی فرقہ پرست جماعت اقتدار میں ہے ‘ مجوزہ ایام میں مرکز میں حکومت تبدیل ہوگی اور تلنگانہ میں بی آر ایس حکومت رہے گی تو کے سی آر مرکز سے نمائندگی کے ذریعہ 12 فیصد تحفظات کے اپنے وعدے کو بھی پورا کریں گے ۔

 

انہوں نے کہاکہ نئے شہر کے طرز پر پرانے شہر کو بھی ترقی دلانے منصوبہ تیار کیاگیا ہے اور اگلی معیاد کیلئے اقتدار میں آنے پر پرانے شہر کوبھی دوبئی اور پیرس کے طرز پر ترقی دی جائے گی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button