تلنگانہ

تلنگانہ میں بی جے پی قائدین کو انتخابی مہم چلانے تین ہیلی کاپٹروں کا انتظام _ ایک ہیلی کاپٹر خالص بنڈی سنجے کے لئے مختص

File photo 

حیدرآباد _ 2 نومبر ( اردولیکس) تلنگانہ بی جے پی نے اسمبلی انتخابات کی مہم چلانے کے لئے تین ہیلی کاپٹروں کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ایک ہیلی کاپٹر خالص بنڈی سنجے کے لئے ہوگی۔ جو ریاست بھر میں گھومتے ہوئے پارٹی کی انتخابی مہم چلائیں گے۔

مزید دو ہیلی کاپٹروں میں بی جے پی کے دیگر قائدین بشمول کشن ریڈی، ای راجندر اور ڈاکٹر لکشمن گھومتے ہوئے انتخابی مہم چلائیں گے۔

 

بی جے پی  15 نومبر  سے تلنگانہ میں انتخابی مہم کا آغاز کرے گی اسی دن پرچہ نامزدگی کے ادخال کا عمل ختم ہو جائے گا ۔ پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ، کئی مرکزی وزراء اور قومی قائدین مہم میں حصہ لیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button