نیشنل

ممبئی میں زبردست بارش۔ بعض اضلاع کیلئے ایلو اور آرینج الرٹ جاری

ممبئی: ریاست مہاراشٹرا کے کئی مقامات پر زبردست بارش ہورہی ہے۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے ممبئی میں موسلا دھار بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔  سبھی سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کو آج بند کردیا گیا ہے۔

 

 

 

محکمہ موسمیات نے ممبئی میں شدید بارش کے امکان کے پیش نظر ایلو الرٹ جاری کیا ہے۔  پال گھر، تھانے، رائے گڑھ، رتناگری، پونے، ستارہ، بھنڈارہ، چندرپور، گڑھ چرولی اور گونڈیا اضلاع سمیت مہاراشٹر کے دس اضلاع کیلئے شدید سے بہت شدید بارش کے امکان کے پیش نظر آرینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ممبئی، تھانے، رائے گڑھ اور پال گھر میں اگلے تین چار گھنٹے کے دوران رک رک کر اوسط سے لے کر تیز بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

 

 

 

رائے گڑھ ضلعے میں Khalapur تحصیل میں چٹانوں کے ٹکڑے گرنے کا واقعہ پیش آنے کی اطلاع ملی ہے۔ NDRF کی دو ٹیموں کو متعین کیا گیا ہے۔ رائے گڑھ پولیس انتظامیہ کے مطابق اب تک 22 افراد کو بچایا گیا ہے جبکہ پانچ کی ہلاکت ہوئی۔

 

 

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button