جنرل نیوز

 4 کروڑ روپئے کے پروسیڈنگ کے احکامات بشمول 56 شادی مبارک چیکس اور 56 فی کس ایک لاکھ روپئے کے معاشی امدادی چیکس کی رکن اسمبلی رورل باجی ریڈی گوردھن کے ہاتھوں تقسیم

حکومت تلنگانہ نے اقلیتوں کی فلاح وبہبود کیلئے سنجیدہ۔ہندو مسلم میری دو آنکھوں کی طرح۔مسلمان مجبور نہیں ہمت والے ہیں۔ سونچ سمجھ کر فیصلہ کرتے ہیں 

 4 کروڑ روپئے کے پروسیڈنگ کے احکامات بشمول 56 شادی مبارک چیکس اور 56 فی کس ایک لاکھ روپئے کے معاشی امدادی چیکوں کی رکن اسمبلی رورل باجی ریڈی گوردھن کے ہاتھوں تقسیم

نظام آباد:27/ستمبر (اردو لیکس ) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی قیادت میں ریاست تلنگانہ میں سماجی کے تمام طبقات کے فلاح وبہبودی اسکیمات کو عملی جامہ پہنایا جارہا ہے۔بی آرایس حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد چیف منسٹر کے سی آر مسلمانوں کی زندگی میں تبدیلی لانے کیلئے معاشی، سماجی اور تعلیمی اعتبار سے زندگی گذارنے کیلئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی رکن اسمبلی رورل و چیرمین آرٹی سی باجی ریڈی گوردھن نے آج بھارتی گارڈن واقع مادھو نگر میں منعقدہ اقلیتی معاشی امداد، شادی مبارک چیکس بشمول رورل حلقہ میں موجود مساجد، قبرستانوں کی حصاربندی، مسلم شادی خانہ کی تعمیر و دیگر کاموں کیلئے7 منڈلوں کیلئے جاری کردہ مجموعی طور پر 5 کروڑ روپئے کے جن میں 4 کروڑ روپئے کے پروسیڈنگ کے احکامات بشمول 56 شادی مبارک چیکس اور 56 فی کس ایک لاکھ روپئے کے معاشی امدادی مفت چیکوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا

 

۔ انہوں نے کہا کہ میلاد النبی ؐ کے اہم دن کے موقع پر کروڑوں روپئے کی تقسیم کرتے ہوئے انہیں مسرت حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے چندر شیکھر راؤ حکومت اقلیتوں کی فلاح وبہبود ی کو سنجیدگی کے ساتھ عمل کررہی ہے۔ رکن اسمبلی باجی ریڈی گووردھن نے کہا کہ میری (40) سالہ سیاسی زندگی اور انتخابی کامیابی میں مسلمانوں کا اہم دخل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بلا تفریق ہر ایک غریب کی مدد کرنا انکے مسائل حل کرنا زندگی کا اہم مقصد ہے یم یل اے گوور دھن نے کہا کہ میں چیف منسٹر وائی میں راج شیکھر ریڈی کے ساتھ کانگریس میں اور اب چیف منسٹر کے سی آر کے ساتھ بی آریس میں انکی شاگردی میں کام کر رہا ہوں انہوں نے کہا کہ کانگریس اور بی جے پی کے برسراقتدار ریاستوں میں تلنگانہ جیسی فلاحی اسکیمات نہیں ہیں

 

تلنگانہ میں خوشحالی اور فسادات سے پاک ماحول ہے۔ مفاد پرست عوام میں جذبات بھڑکا کر اقتدار حاصل کرتے ہیں ایسے تنگ نظر فرقہ پرستوں کی سرکوبی کرنی چاہیے۔ رکن اسمبلی باجی ریڈی گووردھن نے مسلمانوں سے کہا کہ کرناٹک اور تلنگانہ کے حالات بالکل مختلف ہیں مسلمان مجبور نہیں بلکہ ہمت والے ہوتے ہیں سونچ سمجھ کر آئندہ انتخابات میں فیصلہ کریں گے۔عنقریب مسلم خواتین میں (400) سلائی مشینیں تقسیم کئے جائیں گے۔ اور آئیندہ بھی امدادی فنڈ سے مسلمانوں کو مستفید کیا جائے گا۔

 

اس پروگرام سے زیڈ پی ٹی سی ممبر باجی ریڈی جگن نے مخاطب کرتے ہوئے یم یل اے گوور دھن کو غریبوں کا ہمدرد قرار دیا اور عید میلاد کے موقع پر مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ پیغمبر اسلام کے سوانح حیات کا مطالعہ کر رہا ہے اور حضورصلی علیہ وسلم کی سیرت اور بتائے گئے ہدایات سے متاثر ہوں جبکہ فرقہ پرست بی جے پی مسلمانوں کے عرصہ حیات کو تنگ کرنے کی مذموم کوشش کرتی رہتی ہے اور قوموں میں تفرقہ پیدا کرنے کی کوشش کرتی رہتی ہے-اس پروگرام سے صدر ضلع یم آرپی یف خواجہ معین الدین نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یم یل اے با جی ریڈی گوور دھن ہمیشہ غریبوں اور مسلمانوں کے مسائل کے حل اور انکے مفادات کے تحفظ کیلئے پیش پیش رہتے ہیں

 

اس پروگرام سے رورل کو آپشن ممبران یم اے عظیم، فیصل، مجید، اکبر خان، آعظم، اکبر نواز نے بھی مخاطب کرتے ہوئے آئیندہ ہونے والے اسمبلی انتخابات میں باجی ریڈی گوور دھن کو بھاری اکثریت سے منتخب کروانے اور ووٹ دینے کا یقین دلایا۔ اس پروگرام سے صدر ضلع اقلیتی سل بی آ ر یس نوید اقبال نے مخاطب کرتے ہوئے یم یل اے باجی ریڈی گوور دھن اور چیف منسٹر کے سی آر کی فلاحی و ترقیاتی اقدامات کا تفصیلی طور پر احاطہ کرتے ہوئے پروگرام کی کاروائی کا میابی سے چلائی اس پروگرام میں نوڈا چیر مین ایگا سنجیوا ریڈی،ڈی ایم ڈبلیو آفس سپرنٹنڈنٹ سارنگا پانی، یم پی ٹی سی، زیڈ پی ٹی، سی سی سرینواس ریڈی، لکشمی نرسیا اور مساجد کمیٹیوں کے ذمہ داران – آئمہ مساجد اور مسلمانوں کے مرد و خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

 

بعد ازاں نوجوانوں، خواتین میں رقمی چیکس اور مساجد کمیٹیوں کے ذمہ داران میں رقمی فنڈ کی منظوری کے احکامات یم یل اے باجی ریڈی گووردھن کے ہاتھوں تقسیم کئے گے اور شرکا کیلئے ظہرانہ کا نظم کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button