تلنگانہ

کانگریس ششی دھرریڈی کو منانےمیں کامیاب۔کانگریس ہائی کمان وفد کی ششی دھرریڈی سے ملاقات

حیدرآباد: سینئر کانگریس لیڈر و سابق نائب صدرنشیں محکمہ قومی آفات سماوی حکومت ہند ایم ششی دھرریڈی کے پارٹی چھوڑنے سے متعلق قیاس آرئی کو پوری طرح اب مسترد کر دیا گیا ہے, کیوں کہ کانگریس کی اعلی قیادت نے دہلی سے ایک وفد کو ان کے گھر روانہ کر تے ہوئے ان کو منانے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔
نونامزد اے آئی سی سی سکریٹری انچارچ تلنگانہ کانگریس امور ندیم جاوید اور دیگر نے کانگریس اعلی کمان کی ہدایت پر سینئر کانگریس لیڈر ایم ششی دھرریڈی کے گھر واقعہ تارناکہ حیدرآباد پہنچ کر ششی دھرریڈی سے ملاقات کی۔ اس دوران وفد نے ششی دھرریڈی سے گھنٹوں تفصیلی گفتگو کی۔اس موقع پر وفد نے ششی دھرریڈی کے احساسات پر سنجیگی سے غور کیا اور تلنگانہ کانگریس پارٹی کی کارکردگی اور اقتدار میں واپسی کو یقینی بنانے کے لئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ساتھ ہی ششی دھرریڈی نے تلنگانہ کانگریس چیف ریونت ریڈی اور ریاستی پارٹی انچارچ مانکیم ٹیگور کے طریقہ کار سے بھی وفد کو واقف کروایا۔
بعدازاں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے ندیم جاوید نے بتایا کہ سینئر کانگریس لیڈر ایم ششی دھرریڈی کے باتوں کو سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے نوٹ کرلیا گیا اور جلد ان باتوں کو ہائی کمان کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
ندیم جاوید نے میڈیا سے خطاب میں کہا کہ ششی دھر ریڈی کا گھرانہ کانگریس پارٹی کے لئے ایک مظبوط مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ششی دھر ریڈی کے والد انجہانی مری چناریڈی نے متحدہ آندھراپردیش میں کانگریس کو دو مرتبہ اقتدار دلایا تھا جبکہ ششی دھر ریڈی نے بھی نہ صرف ریاستی بلکہ قومی سطح پر کانگریس کو مظبوط کرنے کے لئے خدمات انجام دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button