تلنگانہ

ایک خاتون ٹیچر نے تدریس کے مقدس پیشہ کو داغدار کردیا _ حیدرآباد میں واقعہ

حیدرآباد _ 4 مارچ ( اردولیکس) حیدرآباد میں ایک خاتون ٹیچر دسویں جماعت کے طالب علم کے ساتھ فرار ہوگئی ۔ یہ واقعہ حیدرآباد کے چندا نگر کے ایک پرائیویٹ اسکول میں پیش آیا۔  جہاں ایک 27 سالہ خاتون ٹیچر طلباء کو تعلیم دینے کے بجائے عاشقی میں مبتلا ہوکر 15 سال کے لڑکے کے ساتھ فرار ہو کر ٹیچر کے مقدس پیشہ کو داغدار کردیا ۔تاخیر سے اس بات کا پتہ چلا۔

 

پولیس کے مطابق 17 فروری کو خاتون ٹیچر یہ کہہ کر اسکول سے چلی گئی کہ اس کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے لیکن وہ گھر جانے کے بجائے اسی اسکول میں زیر تعلیم دسویں جماعت کے طالب علم کے ساتھ چلی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ اسکول انتظامیہ، ٹیچر اور طالب علم کے والدین نے الگ الگ پولیس اسٹیشنوں میں شکایت درج کروائی ہے تاکہ معاملہ سامنے نہ آئے۔

چندا نگر پولیس اسٹیشن میں ٹیچر کے خلاف لڑکے کے والدین نے شکایت درج کرائی اور  خاتون ٹیچر کے گھر والوں نے گچی باولی پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی الگ شکایت درج کرائی۔بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے سیل فون لوکیشن سے ان دونوں کو پکڑ کر کونسلنگ کی اور دونوں کو گھر والوں کے حوالے کردیا۔اسکول انتظامیہ نے بھی دونوں خاندانوں کے ساتھ اتفاق کیا کہ یہ بات باہر نہیں آنے دی جائے گی کہ ان کے اسکول کا نام خراب ہو گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button