مبارکباد

کھمم کے ڈاکٹر کرا پاٹی پردیپ کو گورنر کے ہاتھوں ایوارڈ

کھمم شہر کے مشہور ومعروف ڈاکٹر کرا پاٹی پردیپ ماہر اطفال کو انکی بہترین سماجی خدمات پر ریڈ کراس سوسائٹی حیدرآباد کی جانب سے سالانہ تقریب کے موقع پر حیدرآباد میں گورنر تلنگانہ ٹمل سائی کے ہاتھوں ڈاکٹر کرا پاٹی پردیپ کو انکے بہترین سماجی خدمات پر ایوارڈ سے نوازا گیا واضح رہے کہ کھمم شہر کے مشہور ومعروف ڈاکٹر کرا پاٹی پردیپ جو ماہر اطفال ہے تلہ سیمیا بیماری جو خون کی کمی کی وجہ سے ہوتی ہے اس بیماری سے متاثرہ 300 بچوں کا علاج کھمم شہر میں ڈاکٹر کرا پاٹی پردیپ مفت کررہے ہے اور ان بچوں کو تمام تر سہولیات اپنے جانب سے فراہم کررہے ہے اس کے علاوہ کھمم شہر میں ڈاکٹر کرا پاٹی پردیپ وجیا لکشمی بلڈ بینک چلاتے ہیں ضرورت مندوں کو مفت بلڈ فراہم کرتے ہے ان سماجی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے ریڈ کراس سوسائٹی حیدرآباد نے سروے کرنے کے بعد ڈاکٹر کرا پاٹی پردیپ کو بہترین سماجی خدمت گزار کے طور پر منتخب کرتے ہوئے اپنے سالانہ تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی تلنگانہ گورنر محترمہ ٹمل سائی کے ہاتھوں ایوارڈ سے نوازا گیا ڈاکٹر کرا پاٹی پردیپ کو بہترین سماجی خدمت گزار ایوارڈ ملنے پر کھمم شہر کے ڈاکٹروں اور مختلف سماجی تنظیموں کے ذمداروں نے مبارک باد پیش کی

متعلقہ خبریں

Back to top button