تلنگانہ

المیزان کے 100 رکنی قافلے کی ادائیگی عمرہ سے واپسی۔ اگست اور ستمبر میں مزید 2 قافلے ہونگے روانہ

حیدرآباد: المیزان ٹورس اینڈ ٹراویلس حج و عمرہ گروپ مانصاب ٹینک حیدرآباد کے 100 رکنی قافلہ کی ادائیگی عمرہ اور مقامات مقدسہ کی زیارت کے بعد شمس آباد ایئر پورٹ پر الحاج حافظ محمد فیاض علی مینیجنگ ڈائریکٹر کی قیادت میں واپسی ہوئی۔ اس موقع پر الحاج حافظ محمد فیاض علی مینیجنگ ڈائریکٹر نے کہا حج کے بعد تلنگانہ اور آندھرا پردیش کا پہلا قافلہ عمرہ کے لئے روانہ ہوا تھا۔

 

 

عازمین عمرہ میں ڈاکٹرس حفاظ علماء شامل ہیں ۔عازمین کا تعلق حیدرآباد، تانڈور ،کرنول، ورنگل ،بیدر اور رنگا ریڈی سے ہے ۔اگلے قافلے 13 اگست اور 11 ستمبر کو روانہ ہونگے ۔ مذکورہ زائرین نے عاشورہ کا روزہ مکہ مکرمہ میں رکھنے کی سعادت حاصل کی اور تمام مقدس مقامات کی زیارت بھی کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button