جنرل نیوز

بضمن عرس حضرت سید نور الدینؒ کلم نوری ضلع ہنگولی مہاراشٹرامیں مشاعرہ کا عظیم الشان پیمانے پر انعقاد

 

حیدرآباد۔26 اگست -(سرفراز نیوزایجنسی)۔ بضمن عرس حضرت سید نور الدینؒ کلم نوری ضلع ہنگولی مہاراشٹرا کے موقع پر کانگریس آئی کمیٹی کلم نوری کے تعاون سے بتاریخ 23 /ا گسٹ2022ء بروز منگل بوقت رات 9 بجے بمقام درگاہ کے احاطہ میں ایک عظیم الشان مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا تھاجس میں معروف شاعر نعیم اختر برھان پوری (برہان پور) اظہر حسین اظہر (ناگپور) عابد نظر (برہان پور)التمش شمس (اکولہ) قمر اعجاز (اور آورنگ آباد) سندر مالیگاوں (مالیگاوں) اقبال ساحل (امراوتی)کھٹ پٹ بھینسوی (بھینسہ) غفار آتش (پوسد) غالب آصی (ناندیڑ)اکبر تاج (کھنڈوا) صابر بسمتی (بسمت)مقامی شعراء سید اطہر علی،طاہر احمد طاہر، ابراہیم عطا نے اپنے منتخب کلام سے سامعین کو محظوظ کیانظامت کے فرائض التمش شمس نے بخوبی انجام مشاعرہ دیر رات گئے تک نہایت ہی کامیابی سے اختتام پذیر ہوا۔ اس موقعہ پر مہمانان خصوصی جناب خادم درگاہ شریف سید قدرت اللہ حسینی عرف خواجہ پاشاہ جاگیردار‘ جناب ذکی قریشی‘ نائب سکریٹری‘ کانگریس آئی کمیٹی اور جناب اسد قادری‘منتظمین سابقہ ارکان بلدیہ جناب عبدالحفیظ فاروقی‘ نہال قریشی‘ ایوب پٹھان‘ایڈوکیٹ الیاس نائیک‘ صادق نائیک‘ جناب فہیم نائیک‘ شیخ متین‘ بلال قریشی‘ شمشیر خان پٹھان‘ اسد جاوید‘ ببلو پٹھان‘ ریاض نائیک‘ مستان چاوس اورانصیر نے انتظامات میں حصہ لیا۔

# # #

 

عا لی جناب ایڈیٹرصاحب بتاریخ:26 اگست2022ء

مکرمی تسلیم!

آپ سے گذارش کیجاتی ہے کہ بضمن عرس حضرت سید نور الدینؒ کلم نوری ضلع ہنگولی مہاراشٹرامیں مشاعرہ کا عظیم الشان پیمانے پر انعقادکی نیوز اور فوٹو اپنے روزنامہ میں شائع فرماکر ممنون فرمائیں۔

 

(روہینہ انجم)

ایڈیٹر‘ سرفراز نیوز ایجنسی‘ اوپرپلی راجندر نگر روڈ‘ حیدرآباد۔سیل نمبر 7799318206 امیل [email protected]

متعلقہ خبریں

Back to top button