انٹر نیشنل

مدینہ ایرپورٹ پر انڈونیشی خاتون زائر کی جان بچالی گئی

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی حکومت مقدس شہروں کے زائرین کی طبی ضرورتوں پورا خیال رکھتی ہے۔ چاہے کتنا ہی بڑا آپریشن ہو یا کوئی قیمتی طبی معائینہ سرکاری اسپتالوں میں زائرین کو مفت فراہم کیا جاتا ہے۔ ایرپورٹس پر بھی طبی ٹیمیں تعینات ہوتی ہیں۔

مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبد العزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے طبی عملے نے بیہوش ہونے والی ایک انڈونیشی عمرہ زائر کو بچالیا ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق انڈونیشی عمرہ زائر کو ایرپورٹ پر دل کا دورہ پڑا جس پر فوری طبی امداد پہنچا کر اس کی جان بچالی گئی۔

ایئرپورٹ کے طبی عملے نے کہا ہے ’اطلاع ملی کہ روانگی والے ٹرمنل میں ایک خاتون مسافر بیہوش ہوگئی ہے‘۔’فوری طور پر طبی ٹیم مسافر کے پہنچ گئی اور ابتدائی معائنے پر معلوم کرلیا کہ خاتون کا دل بند ہوگیا ہے‘۔’اس پر ہنگامی حالت کا اعلان کیا گیا اور طبی کارروائی کی گئی جس کے بعد دل کی دھڑکن بحال ہوگئی‘۔

’مسافر کی حالت مستحکم ہونے تک اسے طبی نگرانی رکھا گیا اور بعد ازاں اسے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے‘۔واضح رہے کہ مدینہ منورہ ایئرپورٹ کے طبی مرکز نے رمضان المبارک کے دوران اب تک 6696 مسافروں کو طبی خدمات فراہم کی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button