نیشنل

اڈیشہ ٹرین حادثے کی اصل وجہ اور ذمہ داروں کا پتہ چل گیا : وزیر ریلوے اشونی وشنو کا بیان

نئی دہلی _ 4 جون ( اردولیکس) وزیر ریلوے  اشونی وشنو نے کہا ہے کہ ہمیں اوڈیشہ ٹرین حادثے کی اصل وجہ کا پتہ چل گیا  ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ حادثہ الیکٹرانک انٹر لاکنگ میں تبدیلی کے باعث پیش آیا۔ انہوں نے اتوار کو جائے حادثہ پر جاری امدادی کارروائیوں کی نگرانی کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی

 

اشونی ویشنو نے کہا کہ کمشنر آف ریلوے سیفٹی نے اڈیشہ ٹرین حادثے کی وجہ بننے والے حالات کی تحقیقات کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں غلطی کا پتہ چلا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ نیز اس کے ذمہ داروں کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔ ابھی مکمل رپورٹ پیش کرنا باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ان کی توجہ ریلوے لائن کی بحالی کے اقدامات پر ہے۔ چہارشنبہ کہ صبح تک کام مکمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ تاکہ ٹرین خدمات دوبارہ شروع ہو جائیں۔ آج سے ریلوے ٹریک بحال کرنے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

 

 

اڈیشہ میں بالاسور کے بہاناگا ریل حادثے کے مقام پر بحالی کا کام جنگی پیمانے پر جاری ہے۔ یہاں ایک ہزار سے زیادہ افرادی قوت مستقل کام کررہی ہے۔ ریلوے کی وزارت کے ذرائع نے بتایا کہ 7 سے زیادہ Poclain مشینیں، حادثے کی صورت میں راحت پہنچانے والی دو ریل گاڑیاں چار حفاظتی کرینس تعینات کی گئی ہیں۔

 

 

اِدھر اڈیشہ کی حکومت ریل حادثے کے متاثرین کی 160 نامعلوم نعشوں کو بھوبنیشور کے مختلف مردہ خانوں میں منتقل کررہی ہے۔ ریاست کے چیف سکریٹری پردیپ جینا نے میڈیا کو اطلاع دی کہ کچھ متاثرین کی نعشوں کو ان کے اہل خانہ کے سپرد کردیا گیا ہے۔تاہم انہوں نے مزید کہا کہ ابھی 160 لاکھوں لاشوں کی شناخت باقی ہے

 

 

 

اڈیشہ کے محکمہ صحت سے ملی اطلاعات کے مطابق288 مسافر اس حادثے میں ہلاک ہوئے ہیں اور کُل ایک ہزار 175 مسافروں کو اڈیشہ کے مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا، جس میں سے 793 کو علاج کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے ۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button