ایجوکیشن

محمد خواجہ بہاؤالدین آر ایل سی ٹمریز سوسائٹی نے نارائن پیٹ کے اقلیتی اقامتی بوائز اسکول و کالج کا اچانک معائنہ کیا

نارائن پیٹ: 07 اگست (اردو لیکس) محمد خواجہ بہاؤالدین آر ایل سی ٹمریز سوسائٹی محبوب نگر نے آج نارائن پیٹ کے اقلیتی اقامتی اسکول بوائز و کالج کا اچانک معائنہ کیا۔ اس موقع پر آر ایل سی نے اسکول کے احاطہ میں موجود طلباء کی رہائش گاہ میں مطبخ خانہ’ کلاس روم’ اسٹور روم’ ودیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ اور تفصیلات حاصل کی۔ بعد ازاں پرنسپل کے ہمراہ اجلاس طلب کرتے ہوئے اسکول سے متعلق تفصیلات حاصل کی۔

 

بعد ازاں اقلیتی اقامتی کالج کا دورہ کرتے ہوئے مقامی پرنسپل جگدیش ریڈی کے ہمراہ اجلاس طلب کرتے تفصیلات حاصل کی۔ اس موقع پر آر ایل سی آفیسر نے کالج کے طلباء سے مختلف امور پر بات چیت بھی کی۔ اس موقع پر اسکول پرنسپل خواجہ محبوب خان’ اسکول وارڈن کاظم حسین’ کالج وارڈن امتیاز ودیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button