جنرل نیوز

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت سب کے لیے نمونہ ہے۔ رکن اسمبلی ڈاکٹر یم سنجے کمار کا خطاب 

جگتیال رکن اسمبلی ڈاکٹر یم سنجے کمار نے کہا کہ پیغمبر اسلام کی سیرت سب کے لیے ایک مثال ہے۔ جماعت اسلامی ہند جگتیالہ شاخ کی جانب سے اتوار کو جگتیال ٹاؤن کے ہوٹل اسپائسی کانفرنس ہال میں پیغمبر اسلام کے یوم پیدائش کے موقع پر ایک پروگرام کا انعقاد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا۔ اس موقع پر سنجے کمار نے کہا کہ پیغمبر اسلام دنیا کو امن کا درس دینے کے لئے کام کرتے تھے اور یہ بات قابل ستائش ہے کہ جماعت اسلامی ہند نے پیغمبر اسلام کے یوم پیدائش کے موقع پر اتنا اچھا پروگرام منعقد کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیغمبر اسلام کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے ۔

اس موقع پر انہوں نے تمام لوگوں کو میلاد النبی کی مبارکباد دی۔ اس موقع پر غوث الرحمٰن ۔محمد نعیم الدین ۔عماد الدین عمیر نے پیغمبر اسلام کی زندگی کے تعلق سے روشنی ڈالی ۔اور انکی تعلیمات سے واقف کروایا

 

۔اس پروگرام میں محمد نعیم الدین ناظم ضلع۔ جماعت اسلامی ہند امیر مقامی عماد الدین عمیر، شعیب الحق طالب ریاستی صدر ادارہ ادب اسلامی۔محمد غوث الرحمن، بار ایسوسی ایشن کے صدر مدم پربھاکر، سینئر ایڈوکیٹ بندہ بھاسکر ریڈی، ضلع ٹی ڈبلیو جے کے صدر چیٹی سرینواس راؤ، نائب صدر پریس کلب فضل اللہ بیگ، سید سمیع الرحمن ۔محمد منیم الدین۔عبدالقدیر ۔خواجہ صلاح الدین۔ خلیل عباسی۔ محمد موسیٰ۔ اور دیگر نے شرکت کی۔اس پروگرام کا آغاز منیب الحق عامر کی تلاوت سے ہوا ۔اس موقع پر برادران وطن کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button