جنرل نیوز

رکن اسمبلی عادل آباد جوگورامنا کو ریاستی وزیر گنگولا کملاکر اور ایم پی سنتوش کمار نے انکی والدہ کے انتقال پر پرسہ دیا۔ 

رکن اسمبلی عادل آباد جوگورامنا کو ریاستی وزیر گنگولا کملاکر اور ایم پی سنتوش کمار نے انکی والدہ کے انتقال پر پرسہ دیا۔ ایم پی سنتوش کمار اور وزیر گنگولا کملاکر مقام رکن اسمبلی جوگورامنا کی والدہ جوگو بھوجما کی تصویر پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جوگورامنا کو پرسہ دیا۔

انہوں نے بروز منگل شام کے وقت عادل آباد کا دورہ کیا اور رکن اسمبلی جوگورامنا سمیت افراد خاندان سے ملاقات کی اور اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

عادل آباد کے ایم ایل اے جوگورامنا سے راجیہ سبھا کے رکن جوگین پلی سنتوش کمار اور ریاستی سول سپلائی اور بی سی بہبود کے وزیر گنگولا کملاکر نے منگل کی رات ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ایم ایل اے جوگورامنا کی والدہ جوگو بھوجما کا حال ہی میں انتقال ہوگیا اور ان کی تصویر کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر پارٹی قائدین و کارکنان اور کونسلرز و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button