اسپشل اسٹوری

ہاتھ نہیں ہیں تو کیا اپنے پیروں سے لکھا طالب علم نے گریجوشن کا امتحان

حیدرآباد: کہتے ہیں جہاں چاہ ہے وہاں راہ ہے، اسی کے مصداق ہاتھوں سے معذورحصول تعلیم کے خواہمشند ایک طالب نے اپنے پیروں سے امتحان لکھا۔ ایلوری شنکرنامی طالب کا تعلق ریاست تلنگانہ کے ضلع منچریال سے ہے۔ وہ جس نویں جماعت میں زیرتعلیم تھا برقی کی زد میں آجانے سے وہ دونوں ہاتھوں سے محروم ہوگیا۔ ہاتھوں سے محرومی کے باوجود اس کےحوصلہ میں کسی طرح کی کمی نہیں آئی اوراس نے خود اعتمادی کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا،وہ فی الحال گورنمنٹ ڈگری کالج بیلم پلی میں بی کام کمپیوٹرس کی تعلیم حاصل کررہا ہے۔

ڈگری کے پہلے سمسٹر کا امتحان لکھنے وہ مقامی بھویتا ڈگری کالج پہنچا جو امتحانی مرکز ہے اس نے وہاں اپنے پیروں میں پین پکڑ کرامتحان لکھا۔شنکر نے کہا کہ اسےیقین ہے کہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد سرکاری ملازمت ملے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button