نیشنل

ورزش کے دوران ہارٹ اٹیک آندھراپردیش میں نوجوان کی موت

کرنول: ریاست آندھراپردیش میں جم میں ورزش کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ایک نوجوان کی موت ہوگئی۔ ادونی ٹاؤن کا ایک 28 سالہ نوجوان حیدرآباد کی ایک کمپنی میں سافٹ ویئر انجینئر کے طور پر کام کر رہا تھا۔ اس وقت وہ ورک فرم ہوم کے تحتآبائی مقام پر رہتے ہوئے گھر سے ہی کام کررہا تھا۔

حال ہی میں اس کی شادی طئے پائی تھی۔ ہفتہ کی صبح ورزش کرنے کے لیے وہ ادونی آرٹس اینڈ سائنس کالج میں روڈ پر واقع جم گیا ہوا تھا۔ تھوڑی دیر بعد اسے چکر آیا اور وہ اپنے دوست کے ساتھ باہر آیا۔دوست پانی کی بوتل لینے گیا ہوا تھا کہ نوجوان بے ہوش ہوکر گر پڑا۔ اسے ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرس نے بتایا کہ دل کا دورہ پڑنے سے وہ مر چکا ہے۔

متوفی کے ارکان خاندان نے اس کی تفصیلات بتانے سے انکار کردیا۔ واضح رہے کہ  دو دن پہلےجم میں ورزش کے دوران قلب پر حملے سے حیدرآباد میں ایک پولیس کانسٹبل کی موت ہوگئی تھی اس سے پہلے ہلدی تقریب میں حیدرآباد کے  پرانے شہر کے ایک شخص کا انتقال ہوگیا تھا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button