تلنگانہ

تلنگانہ کے ویلپور منڈل کے مسلمانوں کا سماجی بائیکاٹ وقبرستان کی اراضی کا تنازعہ _ ضلع کلکٹر و کمشنر پولیس سے سید نجیب علی ایڈوکیٹ کی نمائندگی

تلنگانہ نظام آباد کے ویلپور منڈل کے مسلمانوں کے سماجی بائیکاٹ وقبرستان کی اراضی تنازعہ پر ضلع کلکٹر و کمشنر پولیس سے سید نجیب علی ایڈوکیٹ سینئر قائد کانگریس کی بات چیت شر پسند عناصر کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ 

 

نظام آباد 15 /ڈسمبر (پریس نوٹ)

سینئر کانگریس قائد سید نجیب علی ایڈوکیٹ کی قیادت میں آج ایک نمائندہ وفد نے ضلع کلکٹر نظام آباد، کمشنر پولیس، جوائنٹ کلکٹر، اے سی پی آرمور سے تفصیلی ملاقات کی اور ویلپور میں مسلمانو ں کے سماجی بائیکاٹ اور قبرستان کی اراضی کے تنازعہ کے سلسلہ میں بات چیت کی اور بتایا کہ مسلمانوں کے سماجی بائیکاٹ اور قبرستان کے مسئلہ پر مسلمانوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے سید نجیب علی نے بتایا کہ ویلپور موضع جہاں مسلمانوں کی قلیل آبادی ہے نا م نہاد (VDC) کی جانب سے مسلمانوں کو سخت ہراساں کیا جارہا ہے انہوں نے بتایا کہ گذشتہ کئی سال سے اس مسئلہ کو وقفہ وقفہ سے اٹھاکر ولیج ڈیولپمنٹ کمیٹی اس قبرستان کی اراضی پر ناجائز قبضہ کرنا چاہتی ہے وقف گزٹ اور محکمہ مال کے ریکارڈ میں موجود یہ قبرستان جس کی حصاربندی نہیں کی گئی تھی ابتداء میں اس اراضی کے درمیان سے چلنے کا ایک راستہ بنایا گیا اور اس راستہ کو چوڑ ا کردیا گیا

 

اور قبرستان کو دو حصوں میں تقسیم کرتے ہوئے ایک حصہ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ قبرستان کمیٹی کے پاس اراضی کے دستاویزات موجود ہے محکمہ مال کے ریکارڈ کے مطابق یہ اراضی مسلمانوں کو قبرستان کیلئے الاٹ کی ہے انہوں نے بتایا کہ گذشتہ چند سال سے ہر سال اس مسئلہ کو فرقہ وارانہ رنگ دیا جاتا ہے جس سے مقامی مسلمان سخت ہراسانی کا شکار ہیں انہوں نے سماجی بائیکاٹ کی اپیل کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور ان شرپسند عناصر کو گرفتار کرنے کا بھی مطالبہ کیا اور امن و امان کو برقرا ررکھنے اور مسلمانوں میں عدم تحفظ کا احساس جو پیدا ہوا ہے اس کو دور کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی خواہش کی ضلع کلکٹر اور کمشنر پولیس کی فوری مداخلت کی ضرورت پر زور دیا۔

 

ضلع کلکٹر اور کمشنر پولیس کمشنر نے وفد کو تیقن دیا کہ وہ سماجی بائیکاٹ کو فوری اثر کے ساتھ ختم کرنے کے اقدامات کریں گے اور اراضی کے سلسلہ میں پیدا شدہ تنازعہ کو حل کریں گے کمشنر پولیس نے بتایا کہ پولیس نے کل قبضہ کی کوشش کو ناکام بنادیا ہے اس سلسلہ میں شرپسند عناصرکے خلاف سخت کارروائی کرنے بھی تیقن دیا اس وفد میں جاوید اکرم سابق صدر ضلع وقف کمیٹی، اشفاق احمدپاپا خان، مسعود احمد اعجاز ضلع کانگریس، وجہہ اللہ خان ناظم ضلع جمعیت اہلحدیث، محمد قدر ت اللہ خان افسر، محمد یونس قائدین کانگریس بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button