نیشنل

بی جے پی کی خاتون لیڈر جونالی ناتھ کا انتہائی بے دردی سے قتل

نئی دہلی _ 12 جون ( اردولیکس ڈیسک) آسام میں ببی جے پی کی ایک خاتون لیڈر جونالی ناتھ کا انتہائی بے دردی سے قتل کردیا گیا۔خاتون کی نعش گولپارہ ضلع میں نیشنل ہائی وے-17 کے قریب سے ملی۔

 

متوفی کے گھر والوں نے الزام لگایا کہ یہ منصوبہ بند قتل تھا تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ وہ تمام زاویوں سے کیس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ جونالی ناتھ گول پاڑہ میں بی جے پی کی ضلع سکریٹری تھی اتوار کی آدھی رات کو کرشنائی سالپر علاقے میں اس کی نعش ملی۔

 

پولیس کے مطابق اس کے گھر والوں نے بتایا کہ وہ اتوار کی شام ساڑھے چار بجے کے قریب اسلام پور سے کسی ذاتی کام سے نکلی تھی۔شام 7 بجے کے قریب جب اس کے شوہر نے فون کرنے کی کوشش کی تو فون نہیں ملا۔ گھر والوں نے بعد میں پولیس کو اس کی اطلاع دی اور رات 12 بجے کے قریب اس کی نعش ملی۔

 

اس کے گھر والوں نے الزام لگایا کہ جونالی کے جسم پر زخموں کے کئی نشانات ہیں۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسے بے دردی سے قتل کیا گیا  اور شرپسندوں نے قتل کے بعد اس کی نعش پھینک دی تھی

 

گول پاڑہ پولس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔ حکام کے مطابق دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اور جونالی ناتھ کے قتل کے سلسلے میں پوچھ تاچھ کی جارہی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button