جنرل نیوز

جودن آیا ایک نیافتنہ ساتھ لایا _ تفہیم ختم نبوت ورکشاپ ۔۔۔۔۔۔۔ضرورت وحالات

رشحات قلم

 عبدالقیوم شاکر القاسمی

امام وخطیب مسجد اسلامیہ

جنرل سکریٹری جمعیت علماء ضلع نظام آباد. . تلنگانہ

9505057866

 

 

آفتاب نبوت کے غروب ہونے کے بعد اس دنیاے آب وگل میں اسلامی دنیاپرہزاروں مصائب وآلام آے، نت نئے فتنوں نے جنم لیا ،عقائد کو بگاڑنے اوردین اسلام کی حقیقی تصویر کو ذہنوں سے اوجھل کرنے، نسل نو کو گم کردہ راہ حق بنانے کی بارہا جدوجہداور مساعی کی گیء ،خودگروہ مسلماناں میں سے کئ ایک افراد نے فتنوں کی شکل میں سرابھارا،مختلف قسم کے خطرات اسلامی دنیا پر منڈلاے ،فتنوں کی بارشیں ہوئیں ،خانہ جنگیاں اورفرقہ بندیاں ہونے لگیں ،نبی آخرالزماں صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشن گوی کے مطابق گویا فتنوں کی لڑی ٹوٹ پڑی بقول صحابی رسول حضرت علی کے کہ ہم نے ابھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو لحد میں رکھ کر ہاتھ بھی نہیں جھاڑے تھے کہ دنیا کے حالات کو بدلتے پایا اورمحسوس کیا ،جودن آیا ایک نیا فتنہ ساتھ لایا جو رات آی نئ ظلمت وتاریکی ساتھ لای یہ سب کچھ ہوا اور ہورہا ہے اورایسالگتا ہیکہ قیامت تک یہ سلسلہ جاری رہے گا اور مستحکم ایمان والوں کی آزمائش جاری رہے گی باری تعالی امت مسلمہ کی حفاظت فرماے احقاق حق وابطال باطل کے لےء قبول فرماے استقامت علی الدین اورثبات علی الحق نصیب فرماے ۔۔۔آمین۔۔

بہرکیف۔۔۔۔

اس تغیرپذیر دنیا میں

کبھی شیعیت کی صورت میں فتنوں نے جنم لیا تو کبھی خوارج وروافض کی شکل میں فتنوں کا ظہور ہوا

کہیں قرآن وحدیث کو ڈھال بناکر امت کو گمراہ کیا جارہا ہے تو کہیں نبوت ورسالت پر ڈاکہ زنی کرکے گمراہیاں پھیلای جارہی ہیں

کہیں عوام الناس کو علاج ومعالجہ کاجھانسہ دےکر ایمان کو لوٹاجارہاہے تو کہیں غربت وافلاس سے مجبور لوگوں کو مال ودولت کے دام فریب میں پھانساجارہاہے

کہیں تعلیم وتعلم اورایجوکیشن کے نام پر دہوکہ دیاجارہاہے تو کہیں بچیوں کی شادیاں کروانے اورمالی مددکےنام پر ایمان چھینا جارہاہے

پہلے گاؤں اوردیہاتوں علم سے دور اورپسماندہ علاقوں کو سمجھا جارہا تھا کہ یہ فتنوں کی آماجگاہ بنے ہوے ہیں مگر حق بات یہ ہیکہ یہ ایمان کے لٹیروں کی جرات وہمت اتنی بڑھ گیء کہ آے دن خبریں ملتی ہیں کہ شہروں اور تعلیم یافتہ محلے بھی ان فتنوں کے اثرات بد سے اب محفوظ نہیں رہے

*الامان الحفظ*

*کہیں عیسائیت پنپ رہی ہے تو کہیں قادیانیت ڈیرے جمارہی ہے کہیں شکیل بن حنیف سرابھاررہا ہے تو کہیں گوہر شاہی اورفتنہ فیاض کا بول بالا ہے*

 

افسوس تو اس بات کا ہیکہ یہ سب اپنے آپ کو سچے پکے مسلمان باورکراکے مقدس نام پر غاصبانہ قبضہ کرنے والے لوگ ہیں جو اسلام کا غلط استعمال کرکے بھولی بھالی عوام بلکہ پڑھے لکھے خواص کو بھی مبتلاے ارتداد کرتے جارہے ہیں اور قوم مسلم ہیکہ ان کو سمجھ نہیں پارہی ہے

ابھی حالیہ گذشتہ دوچارماہ میں کئی ایک واقعات رونما ہوچکے اور اخبارات کی سرخیاں بن چکے ہیں کہ فلاں گاؤں اورفلاں شہر میں فتنہ فیاض نے سرابھارا اورکئ لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے کر مرتد بناڈالا

فلاں علاقہ میں گوہر شاہی کے فتنہ نے جنم لیا اور کئ لوگوں کو ارتدادکے دہانے پر لاکھڑاکیا فلاں علاقہ میں شکیل بن حنیف پیداہوا اور بڑی تعداد میں لوگوں نے اس کے ہاتھ پر بیعت کی اور خارج اسلام ہوتے چلے گےء فلاں علاقہ میں کوی مرزائ آیا اور اس نے لوگوں کو اپنے جال میں پھانس کر کافر بناڈالا وغیرہ وغیرہ

ان تمام حالات وواقعات کے تئیں لازم وضروری تھا کہ عوام وخواص کو ان بے بیہودہ اورخود ساختہ مقتداوں کی حقیقت حال ان کی ناپاک زندگی اورپس پردہ ان کی پشت پناہی کرنے والوں نیز ان کےعقائد باطلہ وافکار فاسدہ اورنظریات کاسدہ سے عوام وخواص کوآگاہ وباخبر جاے۔

نیز علماء کرام وائمہ عظام کو تحقیق انیق اورانتہای تعمق وگہرای اورپوری بصیرت کے ساتھ ان کے باطل نظریات کا مدلل ومفصل انداز میں منھ توڑاوردندگان شکن جواب دینے اورمقابلہ کرنے کا ہنر سکھایاجاے ،ان ایمان سوز افراد اورجماعتوں کی بیخ کنی کے طور طریقے بتاے جائیں تاکہ یہ عظماے امت عوام الناس کو اپنے خطابات وتقریروں اورمساجد کے منبر ومحراب سے چوکنا رہنے کی تلقین وتاکید کریں

چنانچہ حالات زمانہ اورمسئلہ کی حساسیت کو سمجھتے ہوے اسی مقصد عظیم اور اہم غرض سے تحفظ تاج ختم وناموس رسالت کے علمبردار ذمہ داراکابرعلماء جگہ جگہ

*تفھیم ختم نبوت ورکشاپ*

منعقد کرکے احساس ذمہ داری پیداکررہے ہیں عوام الناس میں شعور بیداری اور ان فتنوں کے عقائدونظریات سے آگاہی پیداکررہے ہیں حضرت مولانامفتی سعیداکبر صاحب صدرمجلس تحفظ ختم نبوت امام وخطیب جامع مسجدنے

*شہر نظام آباد میں تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ اینڈچارٹیبل* کی جانب سے بھی

*31/ڈسمبر بروزہفتہ*

کو یک روزہ ورکشاپ رکھا ہے جس میں ان شاء اللہ علماء کرام وذمہ داران کے مختلف عناوین کے تحت خطابات ہوں گے اوربڑے پیمانہ پر ان گمراہ کن جماعتوں کے بطلان اوراحقاق حق کی محنتیں کی جائیں گی

*اپیل وگذارش*

میں خواہش کرتا ہوں کہ ضلع بھر کے علماء کرام اس پروگرام کا حصہ بنیں اوراس کو اپنے آپ کے لےء اپنی ذمہ داری سمجھ کر کامیاب بنانے کی فکر کریں اپنے یومیہ اعمال وذمہ داریوں کو پس وپیش کرکے اس ورکشاپ سے استفادہ کو یقینی بنائیں بناے گےء نظام العمل کے مطابق اوقات کار مرتب کریں ان شاء اللہ یہ پروگرام نفع سے خالی نہیں ہوگا

چونکہ وقت اورحالات کس تیزی سے بدلتے جارہے ہیں اس کا احساس ہم سب کوہے اوردیکھتے ہی دیکھتے ہماری آنکھوں کے سامنے نوجوان بچے بچیاں اپنی متاع عزیز ودولت گرانمایہ یعنی ایمان سے دورونفور اختیارکررہے ہیں اور اس کو معمولی کام سمجھ رہے ہیں

پاک پروردگار اس حوالہ سے محنت کرنے اورفکر دلانے والے علماء کرام اورتنظیموں کو جزاے خیر دے اورامت مسلمہ کی ہر شر وفتنہ سے حفاظت فرماے ہم سب کو اپنے اپنے وقت پر ایمان پر خاتمہ نصیب فرماے

امین بجاہ سید المرسلین

متعلقہ خبریں

Back to top button