تلنگانہ

تلنگانہ کے ناگر کرنول کی 6 سالہ شازمین کی ڈینگو بخار سے موت _ علاج پر 18 لاکھ روپے خرچ !

حیدرآباد _ 12 اکتوبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے ناگر کرنول ضلع مستقر سے تعلق رکھنے والی 6 سالہ شازمین  کی  ڈینگو سے موت ہوگئی۔ گزشتہ رات شازمین ڈینگو  حیدرآباد کے جوبلی ہلز کے رینبو چلڈرن اسپتال میں  علاج کے دوران فوت ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ ناگر کرنول کے راحت نگر کالونی کے لیب ٹیکنیشن محمد شاکر کی بیٹی شازمین کو ایک ہفتہ قبل بخار آیا  تھا۔

 

جس کے نتیجے میں ایک پرائیویٹ کلینک میں ٹیسٹ کروائے گئے اور اس میں ڈینگو بخار کی تشخیص ہوئی۔ انہیں حیدرآباد کے رینبو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ لیکن وہاں زیر علاج شازمین کا انتقال ہو گیا ۔ متوفی کے والد شاکر نے اپنے دکھ کا اظہار کیا کہ ایک ہفتے کے علاج کے لیے 18 لاکھ روپے رشتہ داروں اور ساتھیوں سے بدل لئے تھے اس کے باوجود بچی صحت یاب نہیں ہوئی ۔ شازمین شانتی نکیتن اسکول میں پہلی جماعت میں پڑھ رہی تھی

متعلقہ خبریں

Back to top button