جنرل نیوز

غیر قانونی طریقے سے ایکشن پلان تیار کرکے کروڑوں روپئے لوٹنےکا الزام

سابق زیڈپی رکن محمدبشیرالدین نے رائچور آرڈی اے پر لگایا الزام

رائچور: سابق ضلع پنچایت ممبر بشیر الدین نےعوامی نمائندوں کے دباؤ کے سامنے جھک کر10کروڑ20لاکھ روپےکی لاگت سےغیرقانونی ایکشن پلان تیار کرکےبڑےپیمانےپرغبن کرنےکارائچوراربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی پرالزام عائدکیاہے۔ بشیرالدین نے رائچورمیں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ شہر میں غیر قانونی کاموں کی منظوری دی گئی اور کرپشن عروج پر ہے۔

انہوں نےکہاکہ کئی بار اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ سے شکایت کی گئی لیکن کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوسکا۔انہوں نےبرہمی کا اظہارکرتےہوئےکہاکہ کہ ضلع انتظامیہ کی خاموشی تشویشناک ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ غیر قانونی ٹینڈر کو منسوخ نہیں کیا جائے گاتووہ ریجنل بورڈاس کی شکایت کرینگے۔انہوں نے کہاکہ ایکشن پلان کی تیاری کے لیے پیکج کے ذریعے ٹینڈر طلب کیے جائیں اور کاموں کو عملی جامہ پہنایا جائے۔ تاہم انہوں نے الزام عائد کیا کہ شرائط و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تعمیراتی کمپنیوں کو کام سونپاگیااور ٹھیکیدار کے ذریعے کروڑوں روپے خرد برد کرنے کی نیت سے ایکشن پلان تیار کیاگیا۔انہوں نےکہاکہ ہائی ماس لائٹس کی تنصیب، پارکوں کی ترقی، باڑ لگانے کا کام، لوہے کی گرلز کی تنصیب، اسٹیل پل، بجلی وغیرہ جیسےکام کیشوٹیک یا نرمتاکیندراداروں کےتحت نہیں آتے۔انہوں نےکہاکہ

انکامقصد شہر کی ترقی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلڈنگ کنسٹرکشن کمپنیوں کو جو کام سونپے گئے ہیں انہیں فی الفور منسوخ کر کے ٹینڈر کے ذریعے کاموں کو عملی جامہ پہنایا جائے۔ قاعدے کے مطابق

درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل کے ٹھیکیداروں کو ٹنڈرس دیئے جائیں۔ لیکن انہوں نے الزام لگایا کہ مقامی عوامی نمائندے قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رقم کو تعمیراتی مراکز کے سپرد کر کے لوٹ رہے ہیں۔انہوں نےبتایاکہ اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کےگرانٹس صرف شہری علاقوں تک محدود ہیں۔ اس قاعدے کے خلاف یہ گرانٹ گرام پنچایت کی سطح پر دیہاتوں کو دیئےگئےہیں، جو کہ قانون کی خلاف ورزی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button