اسپشل اسٹوری

2022 کے دوران دو کروڑ 47 لاکھ افراد نے عمرہ ادا کیا

ریاض ۔ کے این واصف

حرم مکی میں جیسے جیسے گنجائش میں اضافہ ہورہا ہے ویسے ویسے زائرین کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ سعودی محکمہ شماریات نے 2022 کے دوران عمرہ اور حج زائرین کے مجموعی اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق محکمہ شماریات  نے بتایا کہ 2022 کے دوران عمرہ زائرین کی تعداد دو کروڑ 47 لاکھ ایک ہزار 307  رہی۔ ان میں سے 95 لاکھ 17 ہزار 829 ایسے تھے جنہوں نے ایک بارعمرہ کیا۔بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کی تعداد 83 لاکھ 72 ہزار 429 ریکارڈ کی گئی۔ بیرونی عمرہ زائرین میں 37 لاکھ 785 مرد تھے ان کا تناسب 44.20 فیصد تھا جبکہ زائر خواتین کی تعداد 46 لاکھ71 ہزار644 تھی۔ ان کا تناسب 55.80 فیصد رہا۔

 

 

محکمہ شماریات کے مطابق ’اندرون مملکت سے عمرہ کرنے والوں کیمجموعی تعداد ایک کروڑ 63 لاکھ 42 ہزار 878 رہی۔ ان میں 66 لاکھ 42ہزار881 مرد تھے ان کا تناسب 40.65 فیصد رہا۔‘اندرون مملکت سے عمرہ کرنے والے غیرملکی عمرہ زائرین کی تعداد 96 لاکھ99 ہزار997 تھی ان کا تناسب 59.65 فیصد رہا۔ محکمہ شماریات کے مطابق ’اندرون مملکت سے عمرہ کرنے والے مردوں کی تعداد ایک کروڑ10 لاکھ 33 ہزار 994 تھی ان کا تناسب  67.52 فیصد رہا جبکہ عمرہ کرنے والی خواتین کی تعداد 53 لاکھ 8 ہزار8884 رہی ان کا تناسب  32.48 فیصد رہا۔‘

 

 

 

بیان میں کہا گیا کہ ’سب سے زیادہ عمرہ اپریل میں کیا گیا۔ اس ماہ اندرون مملکت سے عمرہ کرنے والوں کی تعداد54 لاکھ 79 ہزار 637 تھی۔‘ محکمہ شماریات کا کہنا ہے کہ ’2022 کے دوران نو لاکھ 26 ہزار 62 افراد نے حج کیا۔ ان میں سے 84.4 فیصد بیرون مملکت سے تھے۔ ان کی تعداد سات لاکھ 81 ہزار 409 تھی جبکہ اندرون مملکت سے ایک لاکھ 44 ہزار 653 نےفریضہ حج ادا کیا ان کا تناسب 15.6 فیصد تھا۔‘

متعلقہ خبریں

Back to top button