تلنگانہ

پولیس اسٹیشن میں ایک نوجوان کی موت۔ تلنگانہ کے منچریال ضلع کے واقعہ کا ویڈیو وائرل

حیدرآباد: پولیس اسٹیشن میں ایک شخص کی موت ہو گئی۔ یہ واقعہ ریاست تلنگانہ ضلع منچریال کے بیلم پلی میں پیش آیا۔

 

 

مقامی 25 سالہ انجی نامی نوجوان کو ایک خاتون کے مکان پر حملے کے سلسلے میں پوچھ تاچھ کے لیے پولیس اسٹیشن طلب گیا تھا، وہ بیلم پلی ٹو ٹاون پولیس اسٹیشن پہنچا۔ انجی پولیس اسٹیشن میں کرسی پر بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک اسے دور پڑنے لگے۔

 

 

پولیس کے عملے نے اسے فوری علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا جہاں وہ فوت ہو گیا۔ اس کی موت کا سی سی ٹی وی فوٹیج سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button