تلنگانہ

تلنگانہ کے تمام اہل صحافیوں کو اراضی فراہم کی جائے گی‌: تارک راما راو

ورنگل: ریاستی وزیر آئی ٹی و صنعت تارک رانا راؤ  نے واضح طور پر یقین دہانی کرائی ہے کہ ریاست کے کسی بھی اہل صحافی کو ہاؤسنگ پلاٹس کے تعلق سے تشویش میں پڑنے کی ضرورت نہیں ہے، تمام اہل صحافیوں کو ہاؤسنگ پلاٹس ملیں گے۔ وزیر موصوف نے انکشاف کیا کہ انہوں نے گزشتہ روز الم نارائنا سے حیدرآباد کے صحافیوں کی رہائش گاہ کے بارے میں بات کی تھی اور جلد ہی جے این جے سوسائٹی سمیت ہر صحافی کو گھر فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔وزیر کے ٹی آر جنہوں نے ہفتہ کو ورنگل ضلع کا دورہ کیا تھا، ٹی یو جے کے 143 قائدین نے رہائش اور صحافیوں کے مسائل پر ان سے ملاقات کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button