انٹر نیشنل

دوحہ سے حیدرآباد آنے والے طیارے میں ہنگامہ آرائی۔ شرابیوں کو حیدرآباد میں پولیس کےحوالے کر دیا گیا

حیدرآباد: طیارے میں شراب پی کر ہنگامہ آرائی کرنے والے چار نوجوانوں کو حیدرآباد کی آر جی آئی اے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ پورا معاملہ یہ ہے کہ دوہہ قطر سے انڈیگو کا طیارہ کل دوحہ سے حیدرآباد کے لیے روانہ ہوا اس طیارے میں دیگر مسافرین کے ساتھ چار مسافرین سوار تھے

 

 

جنہوں نے ایئرپورٹ پر ڈیوٹی فری شاپ سے شراب خریدی تھی۔ طیارے نے جیسے ہی پرواز کی انہوں نے شراب نوشی کی جس پر دیگر مسافرین نے اعتراض کیا اور طیارے کے عملے کو مطلع کیا گیا۔ عملے نے انہیں شراب نوشی سے منع کیا جس پر وہ معذرت خواہی کر کے خاموش بیٹھ گئے اس کے بعد انہوں نے دوبارہ شراب نوشی کی اور ساتھی مسافرین سے الجھ پڑے اور ہنگامہ کرنے لگے

 

 

طیارہ جیسے ہی طیارہ حیدرآباد کے شمس اباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا فضائی کمپنی کے ذمہ داروں نے آر جی آئی اے پولیس سے شکایت کی جس پر پولیس نے ان چاروں مسافرین کو حراست میں لے لیا مزید تحقیقات جاری ہے۔

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button