جنرل نیوز

حق کیلئے ڈٹ کر لڑنے والی شخصیت کانام بیرسٹراسدالدین اویسی : مولانا صوفی شاہ مظفر علی چشتی ابوالعلائی

صدر مجلس کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرنے کل ہند مرکز مجلس چشتیہ کی اپیل 

حق کیلئے ڈٹ کر لڑنے والی شخصیت کانام بیرسٹراسدالدین اویسی : مولانا صوفی شاہ مظفر علی چشتی ابوالعلائی 

صدر مجلس کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرنے کل ہند مرکز مجلس چشتیہ کی اپیل

حیدرآباد۔ہندوستان میں اقلیتوں پرجب بھی کوئی ظلم ہویا ان کے حقوق کودبایاجائے تو ایک ہی آواز ہے جو ان کیلئے ڈٹ کرمقابلہ کرتی ہے۔ صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین بیرسٹراسدالدین اویسی ہر لمحہ عوام کے درمیان میں رہتے ہیں۔ اس لئے حیدرآباد کے تمام عوام کوچاہئے کہ ان کوبھاری اکثریت سے کامیاب کریں۔ ان خیالات کاظہار انتخابات کے پیش نظر کل ہند مرکز مجلس چشتیہ کی جانب سے منعقد ہ اجلاس سے اراکین نے کیا۔

 

اراکین نے حیدرآباد کے عوام کو اس جانب توجہ دلائی ہے کہ شب وروز صدر مجلس کی سرپرستی میں مجلسی اراکین اسمبلی واراکین بلدیہ ہمیشہ عوام کے درمیان میں رہتے ہیں جو شب وروز حیدرآباد کی ترقی کیلئے کوشاں رہتے ہیں۔ موجودہ ملک کے حالات اس بات کا تقاضہ کرتے ہیں کہ ہم کومتحد ہوکر اپنے ایک ایک ووٹ کااستعمال صدر مجلس کے حق میں کرنا چاہئے۔ ووٹنگ کے فیصد میں بھی ہم کواضافہ کرتے ہوئے اپنی ملی بیداری کا ثبوت دینا ہے۔ آج تمام فرقہ پرست طاقتیں حیدرآباد کی شناخت کومٹانے کی سازشیں کررہے ہیں اس لئے ہم کوبہت ہی محتاط رہنا چاہئے۔ دوسری ریاستوں میں اقلیتوں کودبایاجاتا ہےاور ان پرظلم پرکیاجاتا ہے جبکہ حیدرآباد میں تمام مذاہب کے ماننے والے اپنی شناخت پر چلتے ہیں اور یہاں امن وسکون ہے،اس کا سہرا صدر مجلس کے سرجاتا ہے۔عوام حیدرآباد کے علاوہ تلنگانہ کے دیگر نشستوں پر کانگریس کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔کشن گنج اور اورنگ آباد میں مجلس اتحاد المسلمین اور ملک کے دیگرتمام ریاستوں میں انڈیا اتحاد کی کامیابی کے لئے اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔آخر میں تمام اراکین کل ہند مرکز مجلس چشتیہ نے حیدرآباد کی عوام سے پرزور اپیل کی ہے کہ 13مئی بروز پیر فجر کی نماز کی ادائیگی کے ساتھ ہی اپنے محلہ کے ہرفرد کو ووٹ کیلئے توجہ دلائیں اورجلد سے جلد پولنگ بوتھ پہنچ کر جمہوریت کومضبوط کرنے کیلئے اپنے ووٹ کااستعمال کریں اور انتخابی نتائج کے اعلان تک اللہ کے حضور مجلس اتحاد المسلمین کے انتخابات میں حصہ لینے والے تمام نمائندو ں کی کامیابی کیلئے دعا کرتے رہیں۔

 

ہم کواس بات کویقینی بنانا چاہئے کہ چارجون کوجب نتائج آئے توحیدرآباد کا پولنگ فیصد اور صدر مجلس کی کامیابی تاریخی ہو۔ حضرت مولانا صوفی شاہ محمد مظفر علی صاحب چشتی ابوالعلائی (صدر کل ہند مرکز مجلس چشتیہ وسجادہ نشین بارگاہ حضرت شیخ جی حالی ابوالعلائی ؒ)، حضرت مولانا سید شاہ فضل اللہ قادری الموسوی صاحب (سجادہ نشین بارگاہ حضرت موسیٰ قادری ؒ)، حضرت مولانا افضل مرزا محبوب چشتی محبوبی صاحب(سجادہ نشین بارگاہ حضرت محبوب مرزا چشتی ؒ)، حضرت مولانا صوفی شاہ محمد زبیرصاحب چشتی ابوالعلائی (سجادہ نشین بارگاہ حضرت صوفی شاہ محمد ریاضت علی صاحب چشتی ابوالعلائی ؒ)، مولانا صوفی ارشدچشتی ابوالعلائی صاحب (سجادہ نشین خانقاہ صوفیہ ابوالعلائیہ)،مولانا سید شاہ تنویرعالم قادری الموسوی صاحب (شیخ الحلقہ بارگاہ موسویہ)، مولانا صوفی شاہ محمد خرم چشتی ابوالعلائی صاحب، مولانا حافظ محمدعرفان قادری ابوالعلائی(نائب نگران سنی دعوت اسلامی) کے علاوہ کل ہند مرکز مجلس چشتیہ کے اراکین اوردیگر اس موقع پرموجودتھے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button