نیشنل

کان میں پھول لگا کر کانگریس کے ارکان اسمبلی اجلاس میں شریک

بنگلور _ 17 فروری ( اردولیکس) کرناٹک میں آج سے  اسمبلی کے  بجٹ اجلاس کا آغاز ہوا ہے اس وقت وہاں بی جے پی کی حکومت ہے۔ چیف منسٹر بسواراج بومئی نے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر آج اسمبلی میں اپنا آخری بجٹ پیش کیا۔ بجٹ اجلاس کے دوران ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا۔ جیاں کانگریس کے ارکان اسمبلی بشمول سابق چیف منسٹر سدا رامیا نے منفرد انداز میں احتجاج کرتے ہوئے اپنے کانوں میں پھول لگا کر اجلاس میں شریک ہوئے ۔ اور بتایا کہ بی جے پی حکومت نے 2018 کے منشور کے وعدوں کو پورا نہیں کیا۔ اس لئے انہوں نے کان میں پھول لگایا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button