تلنگانہ

پولیس نے ٹی آر ایس کے ایم ایل ایز کی خریداری کا بھانڈا پھوڑا _ ریمانڈ رپورٹ میں اہم خلاصہ

حیدرآباد _ 28 اکتوبر ( اردولیکس) سائبر آباد پولیس نے ٹی آر ایس ایم ایل ایز کو خریدنے کے معاملے سے متعلق اہم ثبوت ہائی کورٹ میں پیش کئے ہیں۔ ریمانڈ رپورٹ میں پولیس نے کہا کہ ٹی آر ایس ایم ایل ایز کو خریدتے ہوئے ریاستی حکومت کو گرانے کے لیے لالچ دیا گیا تھا۔ پولیس نے عدالت میں انکشاف کیا کہ انہوں نے ملزمین کی سازش کو ناکام بنانے کے لیے خصوصی آپریشن کیا۔ اس کے ایک حصے کے طور پر، انہوں نے یم ایل اے کی خریداری کو ریکارڈ کرنے کے لیے معین آباد فارم ہاؤس میں 4 خفیہ کیمرے اور دو وائس ریکارڈر نصب کیے  تھے

 

۔ پولیس نے انکشاف کیا کہ کیمرے دوپہر 3.5 بجے آن ہوئے اور روہت ریڈی 3.10 بجے ملزم کے ساتھ ہال میں آئے۔ ایم ایل اے گووالا بالاراجو، ہرش وردھن ریڈی اور ریگا کانتا راؤ شام 4.10 بجے آئے۔  ایم ایل اے نے تقریباً ساڑھے تین گھنٹے تک ملزمین سے بات چیت کی اور اپنے پلان کے مطابق ایم ایل اے روہت ریڈی نے میٹنگ ختم ہوتے ہی ناریل پانی لانے کی نوکر کو ہدایت دی۔ جو پولیس کو اندر داخل ہونے کا اشارہ  تھا پولیس نے عدالت کو بتایا وہ فوراً ہال میں داخل ہوئی اور ملزمین کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ پولیس نے اپنی ریمانڈ رپورٹ میں بتایا کہ نندا کمار جو ٹی آر ایس ایم ایل ایز کو فروخت کرنے کے لئے یہ ڈیل شروع کی تھی اس کی ڈائری میں ٹی آر ایس کے 50 ارکان اسمبلی کے نام تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button